14/06/2026
🎖️ پاکستان کی پہچان، عالمی سطح پر! 🥊
تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے! پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر شعیب خان زہری ایک بار پھر ( 20 جون ) کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں UBO سپر لائٹ ویٹ ورلڈ ٹائٹل چیمپئن شپ میں حصہ لینے جارہے ہیں! 🇵🇰
شعیب خان زہری کا مقابلہ ہوگا بھارتی باکسر اومیش چوان سے، اور یہ فائٹ نہ صرف ایک کھیل کا مقابلہ ہے بلکہ دو روایتی حریف ملکوں کے درمیان اعزاز کی جنگ بھی ہے۔
💪 شعیب خان زہری اپنی بھرپور تیاری کے لیے اسلام آباد میں خصوصی کوچنگ، اسٹرینتھ ٹریننگ اور اسٹرٹیجک اسپیرنگ سیشنز کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد واضح ہے: پاکستان کا نام روشن کرنا
یہ تاریخی موقع نہ صرف شعیب خان زہری کے کیریئر کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے بلکہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے نئے دروازے بھی کھول سکتا ہے۔
🔥 آئیں، ہم سب شعیب خان زہری کے لیے دعا کریں اور ( 20 جون ) کو ان کے ساتھ کھڑے ہوں، جب پاکستان کی شان عالمی سطح پر روشنی بکھیرے گی
BoxingLegend TeamPakistan PrideOfPakistan
20-june 2026