03/09/2026
ہارے ہوئے لشکر کا جیتا ہوا سپاہی! 🥀🏏
کبھی کبھی میدان میں فتح نصیب نہیں ہوتی، مگر کچھ سپاہی اپنی کارکردگی سے دل جیت لیتے ہیں۔ آج مشھدی سپر لیگ سیزن 25، ماڑی شاہ سخیرہ کے تیسرے روز علیانہ کرکٹ کلب اور دھمالی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں محمد اکرام نے بھی کچھ ایسی ہی یادگار داستان رقم کی۔
علیانہ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد اکرام نے صرف 25 گیندوں پر 83 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 1 چوکا اور 12 بلند و بالا چھکے شامل تھے، جبکہ ان کا شاندار اسٹرائیک ریٹ 332.0 رہا۔ 🔥
محمد اکرام نے اپنی دھواں دار بیٹنگ سے شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا اور پرفارمنس آف دی ڈے کا اعزاز اپنے نام کیا، تاہم بدقسمتی سے اتنی شاندار انفرادی کارکردگی کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو فتح کی منزل تک نہ پہنچا سکے۔
ٹیم ہار گئی، مگر سپاہی اپنی جنگ جیت گیا! ❤️🔥🏏
مشھدی سپر لیگ سیزن 25 کے تمام میچز لائیو دیکھیں صرف IK Sports پر۔
📞 IK Sports: 03066026938
Like • Follow • Share 🔥