Jatria welfare society

Jatria welfare society my village name JATRIA , LALAMUSA GUJRAT

31/03/2026

جاتریہ کلاں کی ایک خوبصورت و پرسکون صبح ۔ #پاکستان _ویلج
#گاوں

السلام علیکم دوستو آج جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوانوں نے مل کر اپنے گائوں جاتریہ میں موجود غریب بہن بھائیوں سفید پوش ...
09/03/2026

السلام علیکم دوستو آج جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوانوں نے مل کر اپنے گائوں جاتریہ میں موجود غریب بہن بھائیوں سفید پوش افراد اورمزدور دار طبقہ کے لیئے 1019900 روپے جمع کیئے جو کہ31مستحق گھرانوں میں 32900روپے فی گھرانہ تقسیم کر دیا ہے
دعا ہے کہ اللہ تعالی سب کا دیا ہوا مال اپنی راہ میں قبول فرمائے اور اسی طرح نوجوانوں کو مل کر اپنے گائوں کی خدمت کی کرنے کی توفیق دے
آمین

الحمد اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی  جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی اپنے مستحق  بہن بھائیوں کو نہیں بھولے اور اللہ کی توفیق سے م...
27/03/2024

الحمد اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی اپنے مستحق بہن بھائیوں کو نہیں بھولے اور اللہ کی توفیق سے ماہ صیام کی برکتوں اور سعادتوں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ 14500 روپے کا نقدی پیکج گاؤں کے سولہ مستحق خاندانوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔اللہ تعالیٰ اس کار خیر کے حصے داروں کو اجر عظیم عطا فرمائے اور مزید آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے آمین ثم آمین

30/08/2022

الحمد اللہ جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی (لالہ موسی گجرات ) نے گزشتہ ہفتے سیلاب ذدگان کیلئے فنڈ ریزنگ کی جس میں جاتریہ کے ، بچوں ، جوانوں ، بوڑھوں اور عورتوں ، نے اللہ کی رضا اور توفیق سے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا ۔ اللہ تعالی سے دعا ھے کہ اس کار خیر میں جس نے بھی جتنا بھی جس طرح سے بھی مال دے کر ، وقت نکال کر ، کسی کو دعوت دے کر حصہ ڈالا ھے اسے قبول فرما ۔ یااللہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ فرما ۔ یااللہ پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے راحت مدد اور آسانیاں پیدا فرما ۔ محفوظ فرما۔ آمین ثم آمین ۔۔

09/07/2022

السلام وعلیکم تمام برادران جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی ۔۔۔
میرے معزز قابل احترام ساتھیو۔۔
میری طرف سے اور جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی کے تمـــــــام مرکزی ممبران کیطرف سے آپ سب کو عیدالالضحی کی خوشیاں مبارک ہوں اور دعا گو ہوں کہ یہ عید آپکے لئے امن و سکون صحتیابی اور ڈھیروں خوشیاں لیکر آئے۔آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمین!!
منجانب ۔ شہزاد نوید و جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی جاتریہ کلاں

08/05/2022
شکر الحمد اللہ آج جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوانوں نے مل کر اپنے گائوں جاتریہ کلاں میں عید کے موقع پر اپنے گائوں جاتری...
23/04/2022

شکر الحمد اللہ آج جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوانوں نے مل کر اپنے گائوں جاتریہ کلاں میں عید کے موقع پر اپنے گائوں جاتریہ کلاں میں اپنے غریب بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔ اور عید پیکج تقسیم کیا ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اس عمل کو قبول فرمائے۔ اور اسی طرح سب بھائیوں کو مل جل کر اپنے گائوں کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

20/12/2021

*افسوس ناک خبر*
استاذ العلماء حضرت مولانا قاری سیف اللہ صاحب جاتریہ والے انکے بھائی
میاں عطاء اللہ صاحب
قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔۔
*نماز جنازہ*
20/12/2021
بروز سوموار بوقت 2 بجے جاتریہ میں ادا کی جائے گی۔

سوگوران اہلیان جاتریہ

09/07/2021

جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی کے اہم ممبر حافظ نذر حسین صاحب (لوہار ) جو کہ بہت ھی اچھے اخلاق کے مالک تھے اس دنیا فانی سے پردہ فرما گئے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی حافظ صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔اور تمام لواحقین عزیزواقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ نماز جنازہ نواحی گائوں جاتریہ کلاں میں آج مورخہ 9 جولائی رات 8 بجے ادا کی جائے گی ۔سب دوست شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

سوگواران و دعاگو ۔ اہلیان جاتریہ و جاتریہ ویلفیئر سوسائٹی

20/01/2021

جاتریہ کلاں کا اونچائی سے فلمایا گیا رات کا ایک منظر

20/01/2021

جاتریہ میں ابھرتی صبح کے خوبصورت مناظر ۔۔۔ دیسی منظر ۔۔
6/12/20/.....7:10 am

Address

Jatria Kalan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jatria welfare society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share