TeqBall Union Jamrud

TeqBall Union Jamrud Sportsmanship

Assistant Director Rahid Gul & DSO Khyber Faisal Javid, KP Teqball Association Vice President Akhtar Rasool,President Kh...
12/08/2026

Assistant Director Rahid Gul & DSO Khyber Faisal Javid, KP Teqball Association Vice President Akhtar Rasool,
President Khyber ZameedUllah
GS Roidad Khan
Jishn e Azadi Teqball & taikwando Championship 2026 Jamrud Sports Complex

12/08/2026

Out Standing Event
Teqball & Taikwando
Jishn e Azadi Championship 2026 Jamrud Sports Complex

30/06/2026

ٹیک بال چیلنجر کپ 2026 کا پشاور میں شاندار آغاز
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اصغر سورانی نے باضابطہ افتتاح کیا
پشاور (سپورٹس رپورٹر): خیبرپختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے تعاون سے ٹیک بال چیلنجر کپ 2026 کا باقاعدہ آغاز نیشنل ٹیک بال اکیڈمی، پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگیا۔
چیمپئن شپ میں پروفیشنل سنگلز، امیچور سنگلز اور ویمنز سنگلز کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ امیچور کیٹیگری میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی، جبکہ پروفیشنل سنگلز میں پاکستان کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر رینکنگ رکھنے والے ممتاز ٹیک بال کھلاڑی میدان میں اترے، جس سے یہ ایونٹ ملک کی مضبوط ترین قومی ٹورنامنٹس میں شمار ہونے لگا ہے۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اور بنوں ڈویڑن ٹیک بال ایسوسی ایشن کے صدر اصغر سورانی تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کے نائب صدور شفیق احمد اور اختر رسول جبکہ پی آر او یاسر اسلام بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیک بال پاکستان کے بانی میاں ابصار علی نے پشاور، خیبر، بنوں، سوات، مردان، کوہاٹ، چترال اور صوابی سے آنے والے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں ٹیک بال کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اس کھیل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد پاکستان کو عالمی سطح پر مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
افتتاحی روز پروفیشنل سنگلز کے دلچسپ مقابلوں میں حسان (پشاور) نے سنسنی خیز تین سیٹوں پر مشتمل میچ میں ضیائ (مردان) کو 2-1 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بلال (خیبر) نے احمد (پشاور) کو شکست دی، جبکہ قیصر (کوہاٹ) نے نبیل (بنوں) کو ہرا کر کامیابی اپنے نام کی۔ویمنز سنگلز مقابلوں میں صفا نے صدف کو شکست دی، جبکہ ربیکا نے ندا کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
یہ چیمپئن شپ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں، جن میں ایشین گیمز جاپان 2026، چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ریاض 2026 اور ٹیک بال ورلڈ چیمپئن شپ 2026 شامل ہیں، کے لیے قومی ٹیم کی تیاری اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے حوالے سے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور یونائیٹڈ کنسلٹنٹس کے سی ای او شفیق احمد نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ون لائف بیوریجز پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا، جو چیمپئن شپ کے آفیشل ریفریشمنٹ پارٹنر کے طور پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
ٹیک بال چیلنجر کپ 2026 کے مقابلے آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے، جہاں ملک کے بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ قومی ٹیم کے لیے نئے ٹیلنٹ کے انتخاب اور بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کا عمل بھی جاری رہے گا۔

Runner Up ZS Teqball District Khyber Proud of you.

24/07/2025

سب معاف ہو جو دل آزاری ہوئی ہو

ضلع خیبر جمرود سپورٹس کمپلیکس پر خیبر سپورٹس فیسٹیول احتتام پزیر۔ ونر، رنرآپ اور شرکاء کو ٹرافیاں اور انعامات دے دی گئی۔...
20/07/2025

ضلع خیبر جمرود سپورٹس کمپلیکس پر خیبر سپورٹس فیسٹیول احتتام پزیر۔ ونر، رنرآپ اور شرکاء کو ٹرافیاں اور انعامات دے دی گئی۔
مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر تھے۔
شرکاء خیبر سپورٹس فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
ZS Teqball CHAMPIONS
Once Again 2025 winner
President ZameedUllah
General Secretary Rohidad

09/07/2025

جمرود سپورٹس کمپلیکس پر ٹیک بال اور بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں ونر ٹیموں کو 20 ہزار اور رنر ٹیموں کو 10 ہزار کیش پرائز دیا جائنگے۔
اس ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں ہوگی
تمام خواہشمند ٹیمیں 12/7/2025 جولائی تک انٹری کنفرم کریں ۔
رابطہ نمبرز
ٹیک بال صدر جمرود زمید اللہ 03033166066
جی ایس جمرود روحیداد خان۔ 03329270990

بیڈ مینٹن اختر رسول ۔03018822388

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس KP کی طرف سے جناب یاسین کو نیشنل ٹیک بال اکیڈمی، پشاور کے آفیشل کوچ کے طور پر تقرری پر مبارکب...
03/09/2024

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس KP کی طرف سے جناب یاسین کو نیشنل ٹیک بال اکیڈمی، پشاور کے آفیشل کوچ کے طور پر تقرری پر مبارکباد۔ یہ پوری ٹیک بال کمیونٹی کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ وہ سرکاری پے رول پر ٹیک بال کے پہلے کوچ بن گئے ہیں۔ پہلے دن سے ٹیک بال کی ترقی کے لیے ان کی لگن — بطور رضاکار، کارکن، مزدور، کھلاڑی، ٹرینر، اور کوچ — واقعی قابل تعریف ہے۔ ہم اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں عالمی معیار کے کھلاڑی پیدا کریں گے۔ یاسین ایک اچھا انسان ہے بہت بہت مبارک ہوں ۔۔
جمرود ٹیک بال یونین کی طرف سے
صدر ذمید اللّٰه ، جنرل سیکٹری روئیداد ،
ڈپٹی جنرل سیکٹری برکت اللّٰه ،
فنانس سیکٹری امجد شاہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

21/08/2024

جمرود سپورٹس کمپلیکس میں جشن آزادی ٹیک بال اختتام پذیر ہوگئی
جمرود سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ کھیل ضلع خیبر کے تعاون سے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں جشن آزادی ٹیک بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ٹیک بال جشن آزادی ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر فنانس گل نواز آفریدی تھے اس موقع پر ایکسئین بیلڈنگ مقبول اعظم و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خیبر راہد گل ملاگوری بھی موجود تھے۔ٹیک بال جشن آزادی ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹیک بال جشن آزادی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ زیڈ ایس اکیڈمی اور ہیپی کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں زیڈ اکیڈمی نے 2 زیرو سے ہیپی اکیڈمی کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر فنانس گل نواز آفریدی نے فائنل میچ جیتنے والے ونر و رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کی اور موقع پر کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو تفریح کا مثبت موقع مل سکے اور ہمارے علاقے کے نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ سکے۔
Share By Rohi🇵🇰

Address

Jamrud Sports Complex
Jamrud Fort

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TeqBall Union Jamrud posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category