29/06/2026
باڑہ منڈی کس
کوکی خیل زلمی خیبر رائفل کے تعاون سے منعقدہ خیبر پرائمیر لیگ سیزن ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاتح قرار۔منڈی کس گراوند میں کھیلے گئے فائنل ٹاکرا میں سپاہ ازمری کو شکست دے کر آئی جی ایف سی نارتھ کی جانب سے دو لاکھ روپے کیش انعام حاصل کیا۔رنر اپ کی حیثیت سے سپاہ ازمری کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیاگیا۔۔فائنل سرمنی کے موقع پر کرنل عامر توصیف احمد مہمان خصوصی جبکہ ونگ کمانڈر 162 لئفٹننٹ کرنل محسن ،اسسٹنٹ کمشنر باڑہ ظلحہ رافیق عالم،ڈی ایس پی حکمت خان آفریدی،ڈی ایس پی ملک اظہر ،ایس ایچ او باڑہ زاہد خان،سابق سینٹر و ایم این اے حاجی محمد شاہ آفریدی،صدر باڑہ سیاسی اتحاد ہاشم خان آفریدی،مسلم لیگ ن کے حاجی ظاہر خان،عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما حاجی شیرین ،اے ایس ڈی او باڑہ حاجی خیر محمد آفریدی ،خدمت خلق ویلفئیئر سوسائٹی کے سنیئر نایب صدر امیر شاہ آفریدی؛قاضی فرمان آفریدی ،تراب علی خان،سپاہ یوتھ آرگنایزیشن کے صدر جاوید خان،سامل جان،سابقہ ویلج چیرمین عابد خان ،ڈاکٹر حیدر فاونڈیشن کے ڈاکٹر حیدر آفریدی،سابق ڈپٹی ڈی ای او شاید علی،حاجی غازی گل،سابق اے ڈی او نواب گل آفریدی،ملک سئد مرجان،،حاجی جان گل ،باڑہ پریس کلب سے تعلق رکھنے والے محمد فاروق آفریدی اور عبدالرازق آفریدی ،وغیرہ کے علاوہ تماشائیوں کی کثیر تعداد گراونڈ میں موجود تھی۔اس موقع پر ٹورنامنٹ انتظامیہ اسماعیل خان اور جاوید خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ضلع خیبر تمام اقوام بشمول شینواری نو ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا گیا جس میں کوکی خیل زلمی اور سپاہ ازمری نے ٹیم سپرٹ سے کھیلتے ھوئے فائنل کیے کوالیفائی کیا۔خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے سنیئر رہنما تراب علی خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ھوئے کہا کہ باڑہ کے عوام کھیلوں کے شوقین ہیں۔اور کھیلوں کے اس قسم کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کو عوام کیلیے تفریح کا بہترین زریعہ قرار دیا۔۔انہوں اس موقع پر بعض علاقائی مسائل کے بھی زکر کیا۔جو کہ اپر باڑہ کے بنیادی مسائل پر مشتمل تھے۔۔میچ کے اختتام پر ونر ،رنر ٹیموں،جبکہ بہترین کھیل کا مظایرہ کرنے والی کھلاڑیوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گیے۔جبکہ اس موقع پر سابقہ سینٹر و ایم این اے حاجی محمد شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلیے پندرہ ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کیلیے دس ہزار نقد اعلان بھی کیا۔