12/04/2024
آج کے میچ میں جے پی جے کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جے پی جے جم خانہ نے 30 اوورز میں 296 رنز کا زبردست سکور کیا۔ لیجنڈری تجربہ کار کھلاڑی علی اکبر نے 27 گیندوں پر شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ دوسری جانب نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑی قیس اور حیدر نے مستحکم نصف سنچریاں اسکور کیں۔ حیدر نے 50 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ آخری 5 اوورز میں مبین بھائی نے 35 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ تعاقب کرتے ہوئے جے پی جے کرکٹ کلب 147 رنز پر آؤٹ ہو گیا اور میچ یکطرفہ طور پر ختم ہوا۔ میچ کے بعد سینئر کھلاڑی فیضان جبار اور کپتان شکیل سلیم نے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا۔