03/09/2026
میرٹ توجہ چاہتا ہے
پی ایف ایف نے فیفا اسین کپ کی تیاری کے لیئے ابتدائی طور پر 34 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔لیکن افسوس کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی میرٹ کا قتل کیا ہے اور سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی کا سلسہ جاری ہے قارئین کے سامنے ایک ایسے پلیئر کی مثال پیش کرتا ہوں جسکی گواہی پاکستان کے ہر کونے سے ملے گی میری مراد یاسر عرفات ہیں جو اس وقت چترال فٹبال لیگ میں اپنا بہترین روایتی کھیل پیش کر تے ہوئے دو بہترین ٹیموں کے خلاف ہیٹرک کی مدد سے چار گول داغ چکے ہیں اس سے پہلے حال ہی میں فیصل آباد میں ایک شاندار فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ ہوا اور موصوف کی کارکردگی وہاں بھی شاندار رہی لیکن افسوس کے پی ایف ایف کا میرٹ شاید کہ کارکردگی نہیں بلکہ زاتی پسند اور سفارش ہے اور پرچی کی بنیاد پہ سلیکشن کی جا رہی یے کیا پی ایف ایف کے ایسے عمل سے نوجوان فٹبالر کی حوصلہ افزائی ہو گی لہذا انتہائی ادب سے اربابِ اختیار سے گزارش ہے کے میرٹ کے قتل کو روکتے ہوئے اس نوجوان کو قومی ٹیم میں موقع دیا جاے تاکہ نوجوان فٹبالر سے مایو سی ختم ہو اور فٹبال کے گراؤنڈ آباد رہیں ۔شکریہ
ریئل سوہان کا ستارہ ❤️