Facts Of Pakistan Women's Hockey

Facts Of Pakistan Women's Hockey Its time to face the reality.!!!

Legacy Hockey Club، Sheikhupura
03/08/2026

Legacy Hockey Club، Sheikhupura

بہتر مستقبل کی امید میں اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والی 20 سالہ مراکشی خاتون فٹبالر فاتن بن عمر العزیزی سمندر میں ڈوب کر ...
03/08/2026

بہتر مستقبل کی امید میں اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والی 20 سالہ مراکشی خاتون فٹبالر فاتن بن عمر العزیزی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

مراکشی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاتن بن عمر العزیزی، جو ماضی میں موغرب اٹلیٹیکو تطوان کی نمائندگی کر چکی تھیں، ہسپانوی خودمختار شہر سیوٹا پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری راستہ اختیار کر رہی تھیں کہ دورانِ سفر پیش آنے والے حادثے میں ڈوب گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب شمالی مراکش سے سیوٹا تک غیرقانونی طور پر پہنچنے کی کوششوں میں حالیہ دنوں کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خراب موسمی حالات، تیز سمندری لہروں اور سیکیورٹی خطرات کے باعث اس راستے پر متعدد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

فاتن بن عمر العزیزی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مراکش کی فٹبال برادری، ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہیں ایک باصلاحیت، محنتی اور خوش اخلاق فٹبالر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

Disclaimer: This content is shared for news and informational purposes only.

🏑 پاکستان بمقابلہ کوریا – تیسرا ٹیسٹ میچاسلام آباد کے تاریخی نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور کوریا کے درمیان چار ...
03/08/2026

🏑 پاکستان بمقابلہ کوریا – تیسرا ٹیسٹ میچ

اسلام آباد کے تاریخی نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور کوریا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز شاندار انداز میں جاری ہے۔ قومی ٹیم ابتدائی دونوں میچ جیت کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے، جس کے بعد شائقین کی نظریں تیسرے ٹیسٹ میچ پر مرکوز ہیں۔

تیسرا ٹیسٹ میچ
📅 بروز منگل، 4 اگست 2026
🕔 وقت: شام 5:15 بجے
📍 مقام: نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد

تمام ہاکی شائقین سے گزارش ہے کہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچیں، قومی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں اور بین الاقوامی ہاکی کی واپسی کو کامیاب بنائیں۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰🏑
🇵🇰













02/08/2026

رضیہ رضوی پاکستان میں خواتین ہاکی کا ایک معتبر اور قابلِ احترام نام ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ پاکستان میں خواتین ہاکی کی شناخت، ترقی اور خدمت کے لیے وقف کیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

کچھ عرصہ ملک سے باہر قیام کے باعث وہ پاکستان ہاکی کی سرگرمیوں سے دور رہیں، تاہم آج پاکستان اسپورٹس بورڈ، اسلام آباد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام جاری تین روزہ ہاکی ایمپائرنگ کورس کے دوران ان سے ملاقات اور مختصر گفتگو کا موقع ملا۔

ان کی ہاکی سے وابستگی، تجربہ اور جذبہ آج بھی اسی طرح قابلِ ستائش ہے، اور امید ہے کہ ان کی موجودگی خواتین ہاکی کی ترقی میں ایک بار پھر مثبت کردار ادا کرے گی۔

🔥🏑 ہیروز سپر ویمنز ہاکی لیگ 2026 – گوجرہ، پاکستان 🇵🇰🌟 پاکستان کی باصلاحیت فیمیل ہاکی پلیئرز کے لیے سنہری موقع! 🌟کیا آپ م...
02/08/2026

🔥🏑 ہیروز سپر ویمنز ہاکی لیگ 2026 – گوجرہ، پاکستان 🇵🇰

🌟 پاکستان کی باصلاحیت فیمیل ہاکی پلیئرز کے لیے سنہری موقع! 🌟

کیا آپ میں ہاکی کا جنون، ٹیلنٹ اور پاکستان کے لیے کھیلنے کا جذبہ ہے؟ 💚🏑
تو پھر ہیروز سپر ویمنز ہاکی لیگ 2026 کا حصہ بنیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ 💪🏆

📝 رجسٹریشن کا طریقہ کار:
✅ رجسٹریشن فارم مکمل کریں۔
🆔 شناختی کارڈ / فارم-B کی کاپی منسلک کریں۔
📸 تازہ ترین تصویر ساتھ لگائیں۔

📧 ای میل: [email protected]
📱 واٹس ایپ: 0313-8655204
🌐 ویب سائٹ: heroessuperhockey.com

⏳ آخری تاریخ سے پہلے رجسٹریشن مکمل کریں اور پاکستان کی سب سے بڑی ویمنز ہاکی لیگ کا حصہ بنیں! 🇵🇰🏆

🏑 🌟 🇵🇰 ❤️ 💪 🏆 📝 🌍تمام خواتین کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ براہِ کرم اس فارم کو مکمل توجہ اور درست معلومات کے ساتھ پُر کریں۔
فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ: 15 اگست 2026

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSc68bpG2xzNCX-g4aC-guFF35FYZLLjDR80vZqCMnrCJH2DaA/viewform?usp=publish-editor

یہ تصاویر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے تین روزہ ہاکی ایمپائرنگ کورس کے پہلے روز کلاس کے اختتام پر...
02/08/2026

یہ تصاویر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے تین روزہ ہاکی ایمپائرنگ کورس کے پہلے روز کلاس کے اختتام پر لی گئیں، جہاں شرکاء نے یادگار گروپ فوٹوز بنوائیں۔ ان تصاویر میں فیض محمد فیضی، رضیہ رضوی، رفعت مسعود، سلیم اور انیلا خان موجود ہیں۔ یہ کورس ہاکی ایمپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانے اور نئے آفیشلز کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس میں نظریاتی اور عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
PakistanHockey

02/08/2026

پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ ہاکی میچ کے اختتام پر مردان گرلز ہاکی کی روحِ رواں گل پری سے مختصر ملاقات کا موقع ملا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں خواتین کی ہاکی کے فروغ، خیبر پختونخوا خصوصاً مردان میں ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور قومی سطح پر مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات، معیاری کوچنگ اور مسلسل مقابلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ مستقبل میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔

اسلام آباد گرلز ہاکی اکیڈمی اور مردان گرلز ہاکی اکیڈمی کی کھلاڑیوں نے پاکستان کے مایہ ناز اولمپین ناصر علی کے ساتھ یادگا...
01/08/2026

اسلام آباد گرلز ہاکی اکیڈمی اور مردان گرلز ہاکی اکیڈمی کی کھلاڑیوں نے پاکستان کے مایہ ناز اولمپین ناصر علی کے ساتھ یادگار گروپ فوٹو بنوایا۔ یہ خوبصورت لمحہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث بنا بلکہ قومی ہاکی کے روشن مستقبل کی امید بھی تازہ کر گیا۔

سینئر اولمپینز کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

🏑🇵🇰

یہ ہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی۔عمان کے شہر مسقط میں منعقد ہونے والے انڈر 21 اور 5 اے سائیڈ گرلز ہاکی ایونٹس میں اپنی ...
01/08/2026

یہ ہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی۔
عمان کے شہر مسقط میں منعقد ہونے والے انڈر 21 اور 5 اے سائیڈ گرلز ہاکی ایونٹس میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث توجہ حاصل کرنے والی اولمپین زاکر ہاکی اکیڈمی واہ کی ہونہار کھلاڑی شیریں انایہ اور اریبا سے پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ ہاکی میچ کے موقع پر ملاقات کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا۔

یہ یادگار لمحہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث بنا بلکہ انہیں بین الاقوامی معیار کی ہاکی کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا بہترین موقع بھی فراہم ہوا۔ ایسی سرگرمیاں مستقبل کی خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے اعتماد، تجربے اور کھیل سے وابستگی کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ 🇵🇰🏑

🇵🇰 تاریخ رقم ہو گئی! 🥊پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ نے گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔...
01/08/2026

🇵🇰 تاریخ رقم ہو گئی! 🥊

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ نے گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئی ہیں۔

2018 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز پر شکست سے لے کر 2026 میں یہ تاریخی کامیابی حاصل کرنے تک کا ان کا سفر محنت، ثابت قدمی، عزم اور حوصلے کی شاندار مثال ہے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Facts Of Pakistan Women's Hockey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category