Cricket Memes

Cricket Memes This page is highly recommended for Real Cricket lovers. You will find Cricket memes, Videos, and Cricket Updates here.

*_پاکستانی کرکٹ 51 دن تک ایکشن میں نظر نہیں آئے گی۔💚🇵🇰_**_پاکستانی ٹیم 25 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دوب...
05/06/2026

*_پاکستانی کرکٹ 51 دن تک ایکشن میں نظر نہیں آئے گی۔💚🇵🇰_*

*_پاکستانی ٹیم 25 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دوبارہ میدان میں اترے گی۔🇵🇰🏏_*

Tomorrow's Scene 😁
19/05/2026

Tomorrow's Scene 😁

کوچ مائک ہیسن نے کن اکھیوں سے بابر کی طرف دیکھا جو بے نیازی سے ٹیبل پر ٹانگیں رکھ کر فروٹ چاٹ کھانے میں مصروف تھا۔ کوچ ا...
24/02/2026

کوچ مائک ہیسن نے کن اکھیوں سے بابر کی طرف دیکھا جو بے نیازی سے ٹیبل پر ٹانگیں رکھ کر فروٹ چاٹ کھانے میں مصروف تھا۔
کوچ اندر ہی اندر پیچ و تاب کھا رہ تھا لیکن خاموش تھا۔ اسی دوران وہاں سے آغا جی کا گزر ہوا۔۔ کوچ نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اپنے پاس بٹھا لیا اور دل کی بھڑاس نکالنے لگا۔

"جب دیکھو دن بھر کھاتا ہی رہتا ہے۔ رنز ہوتے نہیں ہیں اور اوپر سے بالز بھی کھا لیتا ہے۔"

بابر نے یہ بات سن لی اور فوراً بولا " ہاں تو تیرے باپ کا تھوڑی کھاتا ہوں۔ اور پھر آغا کو مخاطب کر کے کہا "اسکو بول میرے موہ مت لگے۔ورنہ۔۔۔" بابر یہاں تک کہہ کر رک گیا تو کوچ نے آستین چڑھا لی اور آگے بڑھ کر کہا "ورنہ کیا"؟؟؟

آغا جی نے کوچ کے تیور دیکھ کر اُسے روک لیا اور بابر کو سمجھایا " کیا یار تو بھی۔۔ اگنور کر۔ "

"کتنا اگنور کروں یار!!! پوری دنیا کو جا کے بتا رہا ہے پاور پلے میں سٹرائیک ریٹ سو سے کم ہے اور دس اوور کے بعد اسکی ضرورت نہیں ہمیں۔۔ پانچ ہزار رنز اور 128 کا سٹرائیک ریٹ ہوا میں بن گئے ہیں کیا۔میرے بھی آخر جذبات ہیں۔ اس سے اچھا تو مجھے سیلیکٹ ہی نہ کرتے۔" آخر میں بابر کی آواز رندھ گئی۔

آغا نے بابر کندھے پر ہاتھ رکھا اور تھپتھپا کر باہر نکل گیا۔

بابر کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر کوچ نے مزید کچھ کہنے سے گریز کیا اور وہ بھی کھسک گیا۔

شاداب، نواز، صائم، عثمان کونے میں بیٹھ کر خاموشی سے یہ سب دیکھ رہے تھے۔ کوچ کے جاتے ہی بابر کے پاس آئے۔

"بابر بھائی تھینک یو" وہ سب ایک ساتھ بولے۔
وہ کس لیے۔۔ بابر نہ سمجھنے والے انداز میں کہا ۔

"ہم سب کا بوجھ اٹھانے کے لیئے" ۔۔ شاداب نے وضاحت کی۔۔ "جب بھی ہم سب مل کر ٹیم کی کشتی ڈبوتے ہیں۔ سب لوگ آپ پر چڑھ جاتے ہیں۔ اور ہم گنہگار ہو کر بھی بچ جاتے ہیں۔"

بابر نے سرد آہ بھری اور کہا " آج انگلینڈ والا میچ جیت بھی گئے تو بھی لوگ میرے پر ہی چڑھیں گے۔۔
وہ کیوں۔ عثمان خان نے پوچھا۔۔

سمپل ہے ۔۔ اگر ففٹی کی تو 200 کا سٹرائیک ریٹ کیوں نہیں. انگلینڈ کی باؤلنگ میں براڈ نہیں تھا اینڈرسن نہیں تھا بچوں کو مارا اور پتہ نہیں کیا کیا۔۔

ہاں یہ تو ہے۔۔ سب نے اتفاق کیا۔۔

اب آپ بتائیں آپ سب بھی اتفاق كرتے ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔؟؟؟
Follow Cricket Memes

Thora tu bhi Roo lyBht Rulaya hai Teri team ny dosri teams k supporters ko 🤣
13/02/2026

Thora tu bhi Roo ly
Bht Rulaya hai Teri team ny dosri teams k supporters ko 🤣

کرکٹ کو اب “اپ سیٹ” جیسے لفظ سے آگے بڑھ جانا چاہیے۔ ہر ٹیم اس بات کی مستحق ہے کہ اسے برابری کی نظر سے دیکھا جائے۔ کھیل ا...
13/02/2026

کرکٹ کو اب “اپ سیٹ” جیسے لفظ سے آگے بڑھ جانا چاہیے۔ ہر ٹیم اس بات کی مستحق ہے کہ اسے برابری کی نظر سے دیکھا جائے۔ کھیل اس قدر ترقی کر چکا ہے کہ اب کوئی بھی ٹیم “چھوٹی” نہیں رہی، بلکہ ہر سائیڈ محنت، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی صلاحیت ثابت کرنے میں مصروف ہے۔

ایسوسی ایٹ ممالک کو مساوی مواقع اور منصفانہ نظام فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہیں ورلڈ کپ میں مکمل اور باوقار شرکت کے مواقع ملنے چاہییں، جبکہ ون ڈے اور حتیٰ کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جانی چاہیے۔ ان ٹیموں کی کارکردگی نے عالمی سطح پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں اور بڑے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

آئی سی سی کو بھی اب یہ احساس ہو چکا ہے کہ ایسوسی ایٹ ٹیمیں عالمی کرکٹ کے مستقبل میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے تو بین الاقوامی کرکٹ مزید مضبوط، متوازن اور سنسنی خیز بن سکتی ہے

World Cup k matches "Absolute Cinema" ho rhy hain!! Kya chakar hai 🤔????
13/02/2026

World Cup k matches "Absolute Cinema" ho rhy hain!!
Kya chakar hai 🤔????

کچھ بھی کہیں لیکن افغانی ٹیم نے جان ماری ہے۔۔
11/02/2026

کچھ بھی کہیں لیکن افغانی ٹیم نے جان ماری ہے۔۔

Address

Steet 38 F-7/4
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cricket Memes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category