29/12/2025
🏐 چوتھا شہداۓنتھگراں والی بال ٹورنامنٹ – یادگار فائنل 🏐
جذبے، جنون اور کھیل کی اعلیٰ روایات سے سجا
چوتھا شہداءِ نتھگراں والی بال ٹورنامنٹ
اپنے شاندار اختتام کو پہنچا۔
فائنل میچ میں
شہداۓنتھگراں والی بال کلب (A)
اور
شہداۓ نتھگراں والی بال کلب (B)
آمنے سامنے آئے، جہاں مہارت، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔
دیدہ زیب مقابلے کے بعد
شہداۓ نتھگراں والی بال کلب (A) نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-0 سے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ 🌟
اس عظیم الشان ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی، جو نوجوانوں کے جوش، کھیل سے محبت اور علاقے میں والی بال کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔
فائنل میچ کے معزز مہمانانِ خصوصی
✨ عبدالستار اعوان صاحب
✨ آصف نشاط صاحب
اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی کی شرکت نے اختتامی تقریب کو مزید باوقار اور یادگار بنا دیا۔
ہم تمام معزز مہمانان، شائقینِ والی بال،مہمان ٹیموں، کھلاڑیوں اور منتظمین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جن کی بدولت یہ ایونٹ نظم، وقار اور خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا۔
🏐 کھیل زندہ باد، جذبہ برقرار!
شہداء نتھگراں کلب کے لیے مستقبل کے لیے نیک خواہشات