09/08/2026
شیہان سید شمیم نقوی
سیکرٹری، حیدرآباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن
نے حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے چھٹی ایشین بیچ گیمز 2026، سانیا (چین) کے لیے پاکستانی دستے کی چیف ڈی مشن مقرر ہونے والی پہلی خاتون، محترمہ ثنا علی کے اعزاز میں منعقدہ پُروقار تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر شیہان سید شمیم نقوی نے محترمہ ثنا علی کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ اہم ذمہ داری ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
انہوں نے محترمہ ثنا علی کو پاکستانی دستے کی چیف ڈی مشن کی حیثیت سے چھٹی ایشین بیچ گیمز 2026 میں کامیاب قیادت اور وطن واپسی پر دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی خدمات و ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ ثنا علی کی بطور چیف ڈی مشن کامیاب قیادت سندھ اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ 🇵🇰🏆🌹
ھم امید کرتے ہیں کہ محترمہ ثنا علی مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ، خواتین کی نمائندگی اور پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی
انہوں نے اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی کی کاوشوں کو بھی سراہا، جن کی محنت اور مؤثر کوششوں کے نتیجے میں محترمہ ثنا علی کو چیف ڈی مشن کی ذمہ داری ملنے میں اہم کردار ادا ہوا۔ شیہان سید شمیم نقوی نے احمد علی کی کھیلوں کے فروغ اور سندھ کے کھلاڑیوں و کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے لیے خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
اسی طرح حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری پرویز احمد شیخ کو محترمہ ثنا علی کے اعزاز میں شاندار اور باوقار تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔