Rasool Pur Stars Cricket Club&Academy

Rasool Pur Stars Cricket Club&Academy Have passion about cricket.

پانڈیا اور شاہین دونوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن دونوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے قب...
11/07/2024

پانڈیا اور شاہین دونوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن دونوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے قبل ہی ایک ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ میں سینئر کپتان کے ساتھ جانے کے لیے برطرف کردیا گیا تھا لیکن فرق یہ ہے کہ ایک ملک کا سب سے اہم کھلاڑی تھا۔ دوسرے نے ٹیم میں گروپ بنائے اور اپوزیشن کے لیے کھیلے۔ یہی ذہنیت اور آپ کے ملک کی وفاداری میں فرق ہے۔

Okara memories...with bestie
29/06/2021

Okara memories...with bestie

RSL 2021 Good Luck RP Qalandars Dama Dam Mast
05/03/2021

RSL 2021
Good Luck RP Qalandars
Dama Dam Mast

15/07/2020
Vitamin & Enrgy
14/07/2020

Vitamin & Enrgy

05/07/2020

سونگ کیا ہے اور یہ کیوں ہوتی ہے۔ اور اس پر کونسے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟سونگ دراصل کرکٹ بال کا اپنے متعین راستے سے کچھ ...
04/01/2020

سونگ کیا ہے اور یہ کیوں ہوتی ہے۔ اور اس پر کونسے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟

سونگ دراصل کرکٹ بال کا اپنے متعین راستے سے کچھ خاص عوامل کی بنا پر ہٹ جانا ہے۔ عمومی طور پر سونگ کی دو اقسام ہیں۔

روایتی سونگ یعنی سیم موومنٹ

ریورس سونگ

1) روایتی سونگ

روایتی سیم موومنٹ عام طور کرکٹ بال کا ایسا سونگ ہونا ہے جو کہ کرکٹ بال کی سیم(Seam انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا اردو میں مطلب ہے سلائی۔ یعنی وہ چیز جو کہ سلی ہوئی ہو۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کرکٹ بال کی سلائی کی گئی ہوتی ہے۔ اور اسی کی پوزیشن کی وجہ سے اس کو سیم موومنٹ کہتے ہیں) کی پوزیشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کرکٹ بال کی سونگ میں فزکس کے کچھ اصول استعمال ہوتے ہیں جو کہ فزکس کی aerodynamics برانچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک تعریف کے مطابق سونگ دراصل ہوا کے فلو کی باؤنڈری لئیر سیپریشن کے دورانیہ میں دیر کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ باؤنڈری لئیر کسی بھی فلوئیڈ کی وہ سطح ہے جو کہ زمین کی سطح کے ساتھ درجہ حرارت،نمی یا مومینٹم کے تبادلے سے متاثر ہوتی ہے۔ باؤنڈری لئیر کی سیپریشن میں دیر کرکٹ بال کی سیم کی پوزیشن سے پیدا ہوتی ہے۔ اگر ایک نئی کرکٹ بال کی پوزیشن فرسٹ سلپ فیلڈ کی جانب رکھی جائے تو وہ اپنے راستے سے کچھ یوں رخ بدلے گی کہ بجائے سیدھا جانے کے وہ بیٹسمن سے دور جائے گی۔ اس کو آؤٹ سونگ کہا جاتا ہے۔

جبکہ اگر کرکٹ بال کی سیم کی پوزیشن لیگ فیلڈ کی جانب رکھی جائے تو وہ بال سیدھا جانے کی بجائے بیٹسمن کی جانب مڑے گی اور ایسی بال کو ان سونگ کہا جاتا ہے۔

بال کی پوزیشن کے حساب سے سونگ کا نام بالر کے دائیں ہاتھ یا بائیں ہاتھ کی وجہ سے نہیں دیا جاتا بلکہ اس کو بال کے بیٹسمن کی جانب یا بیٹسمن سے دور جانے کی وجہ سے نام دیا جاتا ہے۔

جب روایتی سونگ کروانے کے لئے بالر سیم کی ایک خاص پوزیشن رکھتا ہے تو اس پوزیشن کی وجہ سے اندر آنے والی ہوا بال کی ایک طرف ٹرپ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مائیکرو ٹربیولینس پیدا ہوتا ہے۔ٹربیولینس ہوا کی حرکت میں بگاڑ کو کہتے ہیں۔اس مائکرو ٹربیولینس کی وجہ سے ائیر فلو کی سیپریشن میں زیادہ وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہوا کو بال کی ایک جانب سے دوسری جانب موڑ دیتی ہے اور بال اس دباؤ کی وجہ سے اپنا راستہ تبدیل کر لیتی ہے۔

روایتی سونگ میں کچھ اور عوامل بھی اثر پذیر ہوتے ہیں جیسا کہ پچ میں نمی کا موجود ہونا، بادلوں کا آسمان کو ڈھانپ لینا،دھیمی رفتار میں ہوا کا چلنا، بالر کی ریلیزنگ پوزیشن وغیرہ۔

نمی کا اثر۔Sheffield Hallam Universty کے سپورٹس انجینئرنگ رسرچ سینٹر کے co-author ڈیوڈ جیمز کا کہنا ہے کہ جب نمی والا دن ہوتا ہے تو یہ نمی بال کی سیم کو پھُلا دیتی ہے جس کی وجہ سے ہوا کا فلو متاثر ہوتا ہے اور یہ بال کو سونگ ہونے میں اور زیادہ مدد دیتی ہے۔

بادلوں کا اثر۔ انہی کا مزید کہنا یہ ہے کہ جب گرم دن ہوتا ہے اور زمین گرم ہوتی ہے تو یہ کنویکشن کرنٹ پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سے ہوا میں ٹربیولینس پیدا ہوتا ہے۔جو کہ بال کی دونوں جانب ہوا کی رفتار کو متاثر کر دیتا ہے اور سونگ پیدا نہیں ہوتی۔(کنویکشن کرنٹ ہوا کی وہ حرکت ہوتی ہے جو کہ حرارت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔)

جبکہ جس دن بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ رکھا ہوتا ہے تو ہوا کی رفتار دھیمی ہوتی ہے اور ہوا ٹھہری ہوئی محسوس ہوتی ہے کیونکہ زمین کی حرارت کی وجہ سے کنویکشن کرنٹ پیدا نہیں ہوتا۔ اس ٹھہری ہوئی ہوا کی وجہ سے بال کی دونوں جانب سے ہوا کی سموتھ اور رف موومنٹ متاثر نہیں ہوتی جس کی وجہ سے بال زیادہ سونگ کرتی ہے۔

بالر کی ریلیزنگ پوزیشن۔ اس میں بال کی سیم کا اتنا کردار نہیں ہوتا بلکہ اگر بالر سٹمپس سے دور جا کر بال کو بیٹسمن کی جانب(یعنی اندر کی جانب) پھینکے توبال بالر کے بالنگ ہاتھ کے باہر کی جانب یعنی رائٹ ہینڈ بالر کی دائیں جانب اور اگر سامنے دائیں ہاتھ کا بلے باز ہے تو اس کے اندر کی جانب جائے گی اور اس سے ان سونگ پیدا ہوگی۔ جبکہ اگردائیں ہاتھ کا بالر سٹمپس سے قریب ہو کر بال کو کچھ یوں پھینکے کہ وہ بال بالر کے بالنگ ہاتھ سے نان بالنگ ہاتھ کی جانب جائے تو وہ بال دائیں بلے باز سے دور کی جانب جائے گی اور اس سے آؤٹ سونگ پیدا ہوگی۔

2) ریورس سونگ

ریورس سونگ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ریورس کا معنی الٹا کے ہیں۔

رویتی سونگ میں کرکٹ بال کی شائن چونکہ دونوں طرف ہوتی ہے اس لئے یہ دونوں طرف سونگ ہوتی ہے۔ جبکہ ریورس سونگ ہمیشہ پرانے بال سے ہوتی ہے۔ جب بال کئی اوورز پرانا ہو چکا ہو اور اگر فیلڈرز،کپتان اور بالرز نے بال پر محنت کی ہو تو بال کی ایک طرف شائننگ رہتی ہے اور دوسری سائیڈ لگاتار رگڑ کھا کھا کر رف ہو چکی ہوتی ہے۔ جب ہوا بال سے گزرتی ہے تو سموتھ یعنی شائننگ سائیڈ سے تیزی سے گزر جاتی ہے برنالی کے تھیورم کے مطابق فلوئیڈ کی جب سپیڈ بڑھتی ہے تو اس کا پریشر کم ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے سموتھ سائیڈ سے چونکہ ہوا تیزی سے گزرتی ہے اس لئے اس طرف کا پریشر کم ہو جاتا ہے اور مخالف سمت کا زیادہ پریشر بال کو کم پریشر کی جانب دھکیلتا ہے۔ چونکہ بال سموتھ یعنی شائننگ سائیڈ کی جانب مڑتی ہے۔ریورس سونگ کے دوران عموماً سیم سیدھی رکھی جاتی ہے ایک تو اس سے ہوا کا فلو اچھے سے ہوتا ہے اور دوسرا اس سے بال کی رفنس یا شائن خراب نہیں ہوتی۔

اگر ریورس سونگ میں دائیں ہاتھ کے بیٹسمن کو دائیں ہاتھ کے بالر نے آؤٹ سونگ کروانی ہو تو وہ شائننگ سائیڈ کو باہر کی جانب رکھے گا اور ان سونگ میں اندر کی جانب۔

ریورس سونگ کرواتے وقت بالر بال کو چھپا کر رکھتا ہےاورہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ بیٹسمین کو معلوم نہ ہو کہ شائننگ سائیڈ کس طرف ہے تاکہ ریلیزنگ پوائنٹ تک بیٹسمین کو معلوم نہ ہو کہ بال کس جانب سونگ ہوگی اور بیٹسمین عین وقت دھوکے میں رہے اور ڈبل مائنڈڈ ہو کر غلطی کر دے۔

چونکہ اس میں ہوا کی سپیڈ کا زیادہ عمل دخل ہے اسی لئے ریورس سونگ کے لئے بالر جتنی زیادہ رفتار سے بال کروائے گا اتنی زیادہ سونگ ہوگی۔ جبکہ کنونشنل سونگ کم رفتار پر زیادہ کارآمد ہوتی ہے اسی لئے سونگ کروانے والے بالرز کی رفتار کم ہوتی ہے۔اسی لئے سونگ کے بہترین بالرز میں گلین مکگراہ شامل ہیں۔

نوٹ: چونکہ میں فزکس کا طالب علم نہیں اور فزکس کا علم انٹرمیڈیٹ والا ہی ہے تو اس میں کوئی غلطی کوتاہی ہو تو اس کی تصحیح کر دیجیے گا۔ جبکہ کرکٹ کے متعلق میں نے ذاتی علم،کچھ بالرز اور کوچز کے انٹرویوز،انٹرنیٹ سرفنگ سے تحقیق کر کے لکھا ہے۔ اگر مزید کوئی تصحیح ہو سکتی ہو تو کر دیجیے گا۔

AFTER WINNING FINAL MANDI AHMAD ABAD
25/02/2018

AFTER WINNING FINAL MANDI AHMAD ABAD

Address

Hujra

Telephone

03454760085

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rasool Pur Stars Cricket Club&Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category