12/06/2026
🏏 ہارڈ بال کرکٹ میچ
12-06-2026
بمقام: جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو
حضرو سمیشرز کرکٹ کلب بمقابلہ اخوند سٹارز
حضرو سمیشرز کرکٹ کلب نے 10 وکٹوں سے میچ باآسانی اپنے نام کیا۔
حضرو سمیشرز کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اخوند سٹارز نے مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بنائے اور 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں حضرو سمیشرز کرکٹ کلب نے ایک بھی وکٹ گنوائے بغیر 15.2 اوورز میں 180 رنز بنا کر میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔
حضرو سمیشرز کرکٹ کلب کی جانب سے بیٹنگ میں
مزمل حیات نے 48 گیندوں پر 112 رنز ناٹ آؤٹ کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
کپتان شعیب نے 45 گیندوں پر 50 رنز ناٹ آؤٹ بنائے — انہوں نے مزمل کا بھرپور ساتھ دیا۔
اننگز میں 5 چوکے اور 1 چھکے شامل تھے
یاد رہے دو میچ پہلے بھی 10 وکٹوں سے حضرو سمیشرز کرکٹ کلب نے فتح حاصل کی تھی اور اس میں بھی مزمل اور شعیب کی جوڑی شامل تھی۔
حضرو سمیشرز کرکٹ کلب کی جانب سے باؤلنگ میں
آکاش اور شعیب نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں،
مزمل اور حافظ ندیم نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
👏 ویل پلیڈ حضرو سمیشرز کرکٹ کلب
👍 ہارڈ لک اخوند سٹارز