Al Madina Dental Clinic Qaimpur

Al Madina Dental Clinic Qaimpur Dr Ghazanfer Ali
03017928458
03216931419

21/09/2025
ارشد ندیم نہیں جیتا، اس کی غربت بھی ساتھ جیتی ہے، اس کا وہ جذبہ بھی جیتا ہے، جو اسی جنوری میں اسے در بدر لئے پھرتا تھا ک...
11/08/2024

ارشد ندیم نہیں جیتا، اس کی غربت بھی ساتھ جیتی ہے، اس کا وہ جذبہ بھی جیتا ہے، جو اسی جنوری میں اسے در بدر لئے پھرتا تھا کہ کہیں سے چند لاکھ مل سکیں،جس سے وہ جیولین یعنی وہ لکڑی خرید سکے،جو دنیا کے کھلاڑیوں کے پاس وافر پڑی رہتی ہیں۔ وہ جب جیولین پھینکنے نکلتا تھا، تو گھر سے خوراک کے نام پر ماں کے ہاتھ کا پکا پراٹھا کھا کے نکلتا تھا اور باہر کھیل کے میدان کے نام پر زمین کا ایک سادہ قطعہ اس کا منتظر ہوتا تھا، اس کے جیتنے کے ساتھ ہی ماں کا پراٹھا اور سادہ زمیں کا قطعہ بھی جیت گیا۔ اس کے ساتھ لاہور سے دور جنوبی پنجاب کا وہ شہر میاں چنوں بھی جیت گیا، جس کی گلیاں سادہ، جہاں کے لوگ عام سے اور جہاں کا تذکرہ صرف خوشی کی برفی کے ذیل میں ہوا کرتا تھا، آج ارشد کی جیت نے میاں چنوں کو اک نئی اور عالمی پہچان جیت کر دے دی ہے۔
پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم کے ساتھ ہی وہ غریب باپ بھی جیت گیا، جو اپنے بچے کے کھیل پر حیران ہوا کرتا تھا کہ ایک لاٹھی کو زور سے دور پھینکنا بھی بھلا کوئی کھیل ہو سکتا ہے؟ کہ کھیل تو کرکٹ ہوا کرتا ہے، اس کھیل کو بھلا جانتا اور مانتا ہی کون ہے؟ آج لیکن اسی غیر معروف کھیل مگر ناقابل تسخیر جذبے کے ذریعے سے اس کا بیٹا کل جگ میں مشہور ہو گیا ہے، ہیرو ہی نہیں سپر ہیرو بن گیا ہے، ارشد کی جیت کے ساتھ اس کا شہر، اس کا ملک اور اس کا سادہ سا گھر بھی جیت گیا ہے۔
میں نے عربی کمنٹیٹر کو سنا، ارشد کے جیولین سنبھالنے ،ہاتھوں پر تولنے اور پھینکنے کیساتھ ساتھ جس کا رواں تبصرہ جاری تھا مگر جونہی ارشد نے کرشمہ کیا، وہ سب بھول کے اللہ اکبر کے نعرے لگانے لگا۔
میں نے انڈینز کو سنا جو کہتے تھے، ہمارا نیرج چوپڑا کم نہ پڑا تھا، ارشد ندیم مگر آج آوٹ آف سلیبس آگیا تھا۔ اس کا مقابلہ کون کر سکتا تھا کہ وہ تو حساب کتاب اور سارے نصاب سے باہر تھا، اس نے گولڈ ہی نہیں جیتا اپنے زور بازو اور غرور غربت سے جیولین تھرو کا سو سالہ ریکارڈ بھی تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے۔
یہ دن کسی اور کا کیسے ہو سکتا تھا کہ یہ دن،صرف ارشد ندیم کا دن تھا۔ کروڑوں کے اخراجات کرکے اہتمام سے میدان میں اترنے والوں کے مقابل ایک نوجوان کی غربت و عسرت کا دن۔ یہ دن ایک چھوٹے شہر کے نظر انداز کردہ نوجوان کے پیرس جیسے خوشبووں کے شہر میں سجدہ کر دکھانے کا دن تھا۔

تو سچا ہےاس لئے میری جان تجھ پے فدا ❤️‍🩹🌏
17/05/2024

تو سچا ہے
اس لئے میری جان تجھ پے فدا ❤️‍🩹🌏

پاکستانيوں تاریخی کامیابی مبارک ھو 42 سال بعد کوٸی ڈیم بنایا گیا ھے اور دیامیرباشاہ ڈیم میں پانی چھوڑ دیا گیا ھے ہمارے 1...
08/05/2023

پاکستانيوں تاریخی کامیابی مبارک ھو 42 سال بعد کوٸی ڈیم بنایا گیا ھے اور دیامیرباشاہ ڈیم میں پانی چھوڑ دیا گیا ھے ہمارے 10 روپے عمران خان نے سہی جگہ استعمال کیے تھے
10 روپے والے بابے کا بھی شکریہ

آنکھیں ہیں تو کھول کے دیکھو ۔۔!! ( حلقہ این اے 164 کی عوام نقالوں سے ہوشیار رہیں الیکشن قریب آتے ہی کریڈیٹ مافیا سرگرم ہ...
06/05/2023

آنکھیں ہیں تو کھول کے دیکھو ۔۔!!
( حلقہ این اے 164 کی عوام نقالوں سے ہوشیار رہیں الیکشن قریب آتے ہی کریڈیٹ مافیا سرگرم ہو چکا ہے )
پچھلے 22 سال سے اقتدار میں موجود ہمارے حلقہ کے ایم این اے اور ایم پی اے خود تو کوئی کام نا کروا سکے لیکن دوسروں کے کئے گئے کام پر کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کرنے لگے ۔ صرف ایک معصومانہ سوال ہے کہ کبھی آپ نے حلقہ میں نکل کر دیکھا کہ حلقے کی سڑکوں کا کیا حال ہے ؟؟؟
ہمارے مستقبل کے ایم این اے چوہدری نعیم الدین وڑائچ صاحب نے صرف تین ماہ کے عرصہ میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے جو مخالفین کے لیے ناقابل برداشت عمل ہے ۔ اسی لیے اب جھوٹے کریڈیٹ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 خیر پور ٹامیوالی
ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک
قائم پور سے ہیڈ پلہ روڈ
دیہی علاقوں کے گرلز سکولز کی اپ گریڈیشن کروا کر مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں ۔
قدم بڑھاؤ نعیم وڑائچ ہم تمھارے ساتھ ہیں ۔

11/04/2023

‏آج مریم نواز کی جس BMW کا پورے سوشل میڈیا پر چرچا ہے اُس کو سب سے پہلے شہید ارشد شریف نے ایکسپوز کیا تھا۔
اِسی لیے انہوں نے ارشد کی شہادت پر کیک کاٹا اور ٹویٹس کر کے مذاق اڑایا تھا کیونکہ شریف خاندان کی کرپشن منظر عام پر لانے میں ارشد شریف کی انویسٹی گیٹیو صحافت کا بڑا اہم کردار تھا۔

10/04/2023

عمران خان کی کارکردگی کی ویڈیوز پیش خدمت ہیں اگر کوئی pdm کا سپورٹر اپ سے عمران حکومت کی کارکردگی مانگے تو یہ ویڈیوز اسکو دکھائیں اور اسے یاد کروائیں یہ 1990 کا پاکستان اور پاکستانی قوم نہیں جسے تم لوگ اپنے جھوٹے پروپیگنڈوں سے کنفیوز کر لیا کرتے تھے امید ہے انکی بواسیر کو افاقہ ہو گا یہ ویڈیوز تحریک انصاف کے ہر امیدوار کو بھیجی جائیں تا کہ وہ اپنے حلقوں کی عوام کو بتا سکیں عمران خان نے اپنے مختصر دور حکومت میں اس ملک و قوم کیلئے کیا کچھ کیا یہ چیزیں آپکو میڈیا کبھی نہیں دکھاۓ گا کیونکہ انھیں PDM نے کنٹرول کیا ہوا ہے اور ایسی چیزیں بتانے پر پابندی ہے اگر بتائیں تو چینل بند کر دیا جاتا ہے لہٰذا ان ویڈیوز کو ہر انصافی اپنے موبائل میں رکھے

👆🏻👆🏻👆🏻

10/04/2023

کبیروالا کا نوجوان فیض اللہ عمرہ ادا کرنے پیدل سعودی عرب پہنچ گیا

نوجوان نے اگست 2022 میں سفر شروع کیا اور انہوں نے 7 ہزار 555 کلومیٹر کا سفر 9 ماہ 14 دن میں مکمل کیا

فیض اللہ براستہ ملتان، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ، فورٹ منرو ، کوئٹہ اور تفتان کے راستے ایران ، شارجہ ، دبئی اور ابوظبی سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچا

Address

Qaimpur
Hasilpur
63000

Telephone

+923017928458

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Madina Dental Clinic Qaimpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Madina Dental Clinic Qaimpur:

Share

Category