25/08/2026
آیت نور، ہم شرمندہ ہیں۔
جس دردناک کیفیت سے نہ صرف پورا شہر بلکہ پورا ملک گزر رہا ہے، وہ بیان نہیں کی جا سکتی۔ ہماری استدعا ہے کہ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر عبرت بنانا چاہیے، تا کہ آئندہ ایسا درندانا عمل کرنے سے پہلے درندے سوچیں۔
اس جرم میں ہمارے سمیت ہمارا پورا معاشرہ بھی شریک ہے کہ ہم ایسی سوچ پروان ہوتے ہوئے نوجوانوں میں دیکھتے ہیں، اُن کی ازرائے تفنن کی جانے والی بے حیاء باتیں سنتے ہیں اور سوچتے نہیں ہیں کہ یہ مذاق کل کو کسی کی جان بھی لے سکتا ہے۔ معاشرے میں پروان پاتی بے حیائی کو بر وقت بہتر رخ دینے کی ضرورت ہے ورنہ اسے مسائل جنم لیتے رہیں گے۔
اللّہ آیت نور کے والدین، خاندان اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔