31/12/2025
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گجرات
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گجرات کی جانب سے
انڈر 17 حبیب اللہ چیمپئن شپ – گجرات
کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر تمام منتظمین، آفیشلز اور شریک ٹیموں کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
ٹورنامنٹ نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے، نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کیا۔
فائنل میچ میں شاندار کھیل کے بعد
گوندل گروپ ایف سی نے فتح حاصل کی،
جبکہ یونائیٹڈ ایف سی پنجوڑیاں رنر اپ رہی۔
نینڈوال ایف سی نے بھی ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں
آرگنائزر: اسد اللہ کا کردار خصوصی طور پر قابلِ تعریف رہا۔
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گجرات تمام ٹیموں،کھلاڑیوں اور آفیشلز کی محنت، لگن اور فٹبال سے وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبۂ اتحاد اور خلوص کے ساتھ نوجوان فٹبال کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن، گجرات