24/05/2026
کبھی ہم اکٹھے پڑھا کرتے تھےــــــــــــــ
اور باقاعدہ مختلف ٹیموں میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے لیکن وقت کے ظالم دھاروں نے ہر اک کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا کوئی کہیں جا بسا تو کوئی کہیں۔
لیکن پیار و محبت میں بہت طاقت ہوتی ہے یہ نہ تو سرحدیں دیکھتی ہے اور نہ ہی فاصلے۔ ایک بار پھر وقت نے ہمیں ملا دیا ہے اور ہم 20 سال کے ایک طویل عرصے کے بعد کھیل کرکٹ کی بدولت پھر سے ایک دوسرے سے آن ملے ہیں۔
یہ ایک روزہ ہی سہی مگر یہ کرکٹ لیگ ہماری محبتوں کی سچی ترجمان بن چکی ہے۔ دعا ہے کہ ہماری یہ دوستی اور یہ خوبصورت رشتہ سدا قائم و دائم رہے۔ آمین، ثم آمین۔
رانیوال سیداں زندہ باد!