19/10/2025
یونٹی کرکٹ کلب گوجرخان کا اس سیزن کا فاتحانہ آغاز اس سیزن کے پہلے دو میچ کھیلے اور دونوں میں فتح حاصل کی۔
بتاتا چلوں کی یونٹی کرکٹ ٹیم ایک نئی ٹیم ھے جس نے ابھی تک صرف 26 میچ کھیلے اور 17 میچوں میں فتح حاصل کی اور 9 میچوں میں ٹیم کو شکست ھوئ
ٹیم کے کھلاڑیوں کا یہ عزم ھے کہ محنت سے ٹیم کا نام روشن ھو گا انشاللہ
اور اس سب کا سہرا ٹیم کے CEO راجہ ناصر سھیل کے سر جاتا ھے جنہوں نے اس ٹیم کو پہلی گرین کٹ گفٹ کر کے ٹیم کو ابتدائ مالی مشکلات سے نکالا ۔
میں راجہ یاسر سہیل جو ٹیم کیپٹن کے فرائض سر انجام دے رھا ھوں ٹیم CEO راجہ ناصر سہیل سے یہ سیکھا کہ پریکٹس میچ ھو یا کسی لیگ کا میچ ھو آپ نے جان لگانی ھے اور اپنا 100% دینا ھے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی الحمدو للہ آج چونترہ سرکل میں ٹیم کا نام بہترین ٹیموں میں جانا جاتا ھے۔
شکریہ
ٹیم سی ای او راجہ ناصر سھیل نے ٹیم کے لیےوائیٹ کٹ کا اعلان کیا اس پر یونٹی کرکٹ کلب گوجرخان کی پوری ٹیم انکا شکریہ ادا کرتی ھے