27/06/2025
الحمدللہ، آج چیف پیٹرن سردار زادہ جونیئر غلام محمد خان مہر صاحب کے خصوصی حکم پر تمام ٹیموں کے کپتانوں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں *آفیشل ٹی سی اے (تعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشن)* کے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ منتخب عہدیداران کے نام درج ذیل ہیں:
صدر: ڈی ایم گل ملک
نائب صدر: آفتاب لاکھو
جنرل سیکرٹری: پرویز احمد چاچڑ
جوائنٹ سیکرٹری: الطاف احمد کولاچی
فنانس سیکرٹری: غلام حسین عرف بابو چاچڑ
پریس اینڈ میڈیا سیکرٹری: فرمان علی چاچڑ
اس موقع پر صدر ڈی ایم گل ملک اور جنرل سیکرٹری پرویز احمد چاچڑ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سپورٹس منسٹر، چیف سردار محمد بخش خان مہر صاحب نے نہ صرف ضلع گھوٹکی بلکہ پوری سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سردار صاحب مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے، خاص طور پر گھوٹکی کے کرکٹ گراؤنڈ کے لیے جن سہولیات کا وعدہ کیا گیا تھا – جیسے فلڈ لائٹس اور سوئمنگ پول – ان کی جلد از جلد فراہمی کی درخواست کی گئی تاکہ گھوٹکی میں کرکٹ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔