07/05/2025
ریکارڈ ساز اننگز💜
اس سیزن کے شروع میں لکھا تھا کوٸٹہ کا ڈرافٹ تگڑا ہے اور بلکل وہی ہو رہاہے۔۔کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک تاریخی اننگز کھیل ڈالی۔۔
پاکستان سوپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک ہی اننگز میں دو بلے بازوں نے سنچریاں جڑ دی ہوں ۔۔پاکستان سوپر لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ 263 سکور بورڈ پر سجا دیا۔۔
روسو کی تو پہلے ہی بات کر چکا ہوں مگر یہاں حسن نواز کی بہت تعریف کرونگا پچھلا میچ قسمت کے سہارے جتوایا تو آج اعتماد آسمان کی بلندیوں پر تھا۔۔
انتیس بالز پر نصف سنچری کرنے والا حسن پینتالیس گیندوں پر سو کر گیا جس میں نو چھکے چار چوکے شامل تھے۔۔
یار سچ کہوں میں خود کہتا ہوں حسن نواز ٹلر ہے مگر یقین کریں آج کے دور کی ٹوٸنٹی کرکٹ ٹلروں کیلیے ہی ہے آپ ٹیسٹ اور ونڈے میں ٹیکنیک کے بھرے ہوۓ بلے باز شامل کریں مگر یہ فارمیٹ اب ٹلروں نے ہی کھیلنا ہے یا تکنیکی بلے بازوں کو بھی ٹلوں کی طرح کھیلنا ہوگا۔۔
کوٸٹہ نے جتنا مجموعہ سکور بورڈ پر لگا دیا ہے امید یہی ہے کہ یہ میچ جیت جاٸیں گے اور اس جیت کے ساتھ ان کا ٹاپ ٹو میں فنش کنفرم ہو جاۓ گا۔لیکن اسلام آباد کے پاس بھی گیارہ نمبر تک بلے بازی ہے تگڑی بولنگ کوٸٹہ کی اور دھماکہ بلے بازی اسلام آباد کی پہاڑ جیسا سکور مزہ آۓ گا۔۔
آج پاکستان سوپر لیگ میں بزدل دشمن کے حملے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا میں بھی اس پیج اور ہماری پوری فیملی کی طرف سے شہدا ،ان کے اہل خانہ اور پوری قوم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو بزدل دشمن کے سامنے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔۔سب سے پہلے🇵🇰🇵🇰