29/09/2022
چوہدری فیصل عدنان بھٹی
چنیوٹ کے معروف بھٹی قبیلے میں پیدا ہوئے
چوہدری فیصل عدنان بھٹی کوشوٹنگ والی بال کا انتہائ شوق تھا,مقامی سطح پرگیم کاآغاز کیا اور بہت ہی کم عمری میں شوٹنگ والی بال کی دنیا
میں معروف ہوگئے,آغازمیں محمد ریاض کلیارکلب میں کچھ عرصہ تک جھنڈی کھیلتے رہے اور بہت جلد ہی اپنی ٹیم تیار کرلی جو فیصل بھٹی کی زِیرقیادت کھیلتی رہی, اور ابھی تک اپنے کلب کے کیپٹن ہیں,فیصل عدنان بھٹی انتہائ بہادر کھلاڑی
ہیں,بہت بڑےڈیفینسر اوربہت خوبصورت سٹائلش پلیئر ہیں , آجکل چوہدری فیصل عدنان بھٹی کا
شمار سِینئر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ,اور میرے
خیال میں فیصل بھٹی سے زیادہ سِینئر کھلاڑی
اور اچھی گیم کےساتھ شوٹنگ والی بال میں کوئ
کھلاڑی موجود نہیں , رائے نور حیات کھرل اور
اختر بلوچ بھی کافی سِینئرکھلاڑی ہیں لیکن اُنکی
گیم میں کافی فرق آگیا ہے,فیصل بھٹی نے جیسے
ہی ریاض کلیار کلب سے علٰیحدگی اختیار کی تو
اسوقت محمد ریاض کلیار کلب اور فوجی یونس
کلب شوٹنگ والی بال پر چھائے ہوئے تھے اور اکثر
نامور کھلاڑی ان دونوں ٹیموں کا حصہ بنے ہوئے
تھے, لیکن فیصل عدنان بھٹی ایک بلند حوصلہ
انسان تھا جس نے انتہائ بہادری سے اپنی ٹیم کا
مقام برقرار رکھا, اور آج تک بھٹی صاحب کا ایک
شوٹنگ والی بال میں منفرد مقام ہے جب کہ اِس
وقت شوٹنگ والی بال میں زیادہ تر نوجوان پلیئر
آ چکے ہیں, اور چوہدری فیصل عدنان بھٹی کے
دور کے اکثر کھلاڑی گیم سے ریٹائرمنٹ لے چکے
ہیں,پاکستان اور بیرون پاکستان شوٹنگ والی بال
کا کوئ میدان اور کوئ ایسا شائقین نہیں ہوگا جو
چوہدری فیصل عدنان بھٹی سے واقف نہ ہو ,
ہماری دعا ہے اللہ پاک چوہدری فیصل عدنان بھٹی
کو صحت و سلامتی سے رکھے اور شائقین والی
بال اس خوبصورت کھلاڑی کے خوبصورت گیم
سے لطف اندوز ہوتے رہیں, اللہ پاک بھٹی صاحب
کو صحت, سلامتی,کامیابیاں و کامرانیاں عطا کرے
آمین ثمہ آمین