Ghazi F.C 38jb

Ghazi F.C 38jb It is all about football

Mark your calendars
15/01/2025

Mark your calendars

20/11/2024

بخدمت معزز ممبران جھنگ روڈ فٹبال ایسوسی ایشن فیصل آباد
السلام علیکم
ہم امید کرتے ہیں آپ سب بخیر و عافیت سے ہونگے ہمارا اس درخواست لکھنے کا لب لباب یہ ہے کہ ہم کھلاڈیوں نے اپنی پوری جوانی اور کیرئیر اپنی کلب کیلئے وقف کی اور اسکی ترقی کیلئے محنت اور ایمانداری سے جھنگ روڈ کے قوانین کے مطابق فٹبال کھیلا اور مسلسل سالہا سال سے کھیلتے چلے آرہے ہیں اور یہ کلب اور فٹبال سے ہمیں دلی لگاؤ اور انس ہے اور ہم اپنا بقایا کیرئیر بھی اسی کلب میں کھیل کہ با عزت ریٹائرڈ ہونا چاہتے ہیں لہذا جھنگ روڈ ایسوسی ایشن سے اپیل ہے کہ فٹبال کی ترویج اور ہمارے شوق اور جزبات اور ایک لمبے کیرئیر اور سروس کو نظر انداز نہ کیا جائے اور ہم سے کھیلنے کا جائز حق جس ٹیم میں ساری عمر کھیلے ہیں نہ چھینا جائے اور پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور علاقائی فٹبال برادری بھی فٹبال کھیلنے کہ اس جائز آواز اور حق میں ہمارا ساتھ دیں جزاک اللّہ
منجانب
توحید 38 ج۔ب ڈگورہ فٹبال کلب
عبید 73 ج۔ب الفاروق فٹبال کلب
شانی 64 ج۔ب الرضا فٹبال کلب

19/11/2024
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَپاکستان کو آخری سلام 😓😓😓
20/05/2024

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
پاکستان کو آخری سلام
😓😓😓

14/04/2024

دل و جاں ایران۔۔♥️♥️

22/02/2024
03/02/2024

جھنگ روڈ کا فٹ بال (زوال پزیر..؟؟)
ایک زمانہ تھا کہ جب بھی کسی ڈیپارٹمنٹ،کلب،ریجن حتیٰ کہ پاکستان کی بھی ٹیم بننا ھوتی تھی جھنگ روڈ کے دو سے تین کھلاڑی اس ٹیم میں ہوتے تھے۔
لیکن پچھلے پانچ چھ برس میں صورتِ حال یکسر بدل چکی ہے۔
پچھلے تین سال میں نہیں یاد پڑتا کہ کوئ بھی کھلاڑی پاکستان کی ٹیم میں کھیلا ہو۔
زیادہ تر ماہرین کی نظر میں اسکی سب سے بڑی وجہ جھنگ روڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے قائم کردہ ضرورت سے زیادہ سخت حدود و قیود ہیں۔
ہمارے ہاں اوپن کھلاڑیوں والے ٹورنامنٹس کروانے کی شرائط مالی طور پر اتنی سخت ہیں کہ پچھلے تین چار سال میں کوئ ٹورنامنٹ کمیٹی دن میں اوپن ٹورنامنٹ کروانے کی جسارت نہ کر سکی۔
۔جب بھی کوئ اوپن ٹورنامنٹ ہوتا ہے اس میں مختلف علاقوں سے مختلف محکموں اور کلبوں کے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں جس سے نئے لڑکوں کو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور نسبتاً کمزور ٹیم کو بھی موقع ملتا ہے کہ وہ مقابلے کی امید کر سکے وگرنہ ہمارے سسٹم میں وہی مدار چل رہا ہے کہ چھوٹی ٹیمز کو پہلے پتہ ہوتا کہ ان کی رسائ زیادہ سے زیادہ کوارٹر فائنل تک ممکن ہے۔
ایسی صورت میں شائقین کی دلچسپی بھی کم ہو رہی ہے۔
چند ٹورنامنٹس کی ویڈیوز سے ثبوتوں کے ساتھ ثابت کیا جا سکتا ہے کہ وہاں جتنے شائقین سیمی فائنل اور فائنل میں تھے وہ اسی ٹورنامنٹ میں چند برس پہلے پری کوارٹرز میں ہوتے تھے۔
ہمارے بڑوں کو اس بارے سوچ بچار کرنی چاہیے۔۔

نوٹ: اس تحریر کا مقصد نہ کسی پہ تنقید کرنا ہے اور نہ ہی کسی دل آزاری کرنا ہے اس کا مقصد محض ایک صحت مند بحث کا آغاز کرنا ہے
والسلام۔۔

29/01/2024

زیرِ نظر ویڈیو ڈگورہ میں فائنل کی ہے
فائنل ہفتے والے دن تھا اور ہفتے کو کوئ سرکاری یا غیر سرکاری چھٹی نہیں ہوتی لیکن پھر بھی شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کی تین ممکنہ وجوہات درج ذیل ہیں۔
1 کسی بھی یو ٹیوب چینل کی کوریج نہ ہونا۔
2 سوشل میڈیا پہ ٹورنامنٹ کی بڑے پیمانے پر تشہیر۔
3 ٹورنامنٹ کمیٹی کا فائنل میں پہنچنا۔
یاد رہے کہ ڈگورہ فٹبال کلب گزشتہ 5 سال میں سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والی کمیٹی ہے

عمران علی عرف بگی آصف علی عرف آشا ایک ایسی ٹیم جس کا سارا دارومدار اسکے دفاع پر ہو ایسی صورت میں سینٹرل ڈیفینڈرز کا کردا...
28/01/2024

عمران علی عرف بگی
آصف علی عرف آشا
ایک ایسی ٹیم جس کا سارا دارومدار اسکے دفاع پر ہو ایسی صورت میں سینٹرل ڈیفینڈرز کا کردار بہت کلیدی حصیت رکھتا ہے۔
عمران اور آصف نے اس ٹورنامنٹ میں اس کردار کو بخوبی نبھایا اور فائنل تک رسایئ کو یقینی بنایا۔
آصف کا تجربہ اور عمران کا جوش ٹیم ک خوب کام آیا اور اس ٹیم نے نا ممکن کو ممکن بنا کر دکھا دیا ۔۔

کوارٹر فائنل میچ میں جب ڈگورہ کی ٹیم کی پہلی دونوں پنلٹی ککس رک گئ تھیں اور چبہ العمر کے دونوں گول ھو گئے تھے اور ٹیم نے...
28/01/2024

کوارٹر فائنل میچ میں جب ڈگورہ کی ٹیم کی پہلی دونوں پنلٹی ککس رک گئ تھیں اور چبہ العمر کے دونوں گول ھو گئے تھے اور ٹیم نے جیتنے کی امید چھوڑ دی تھی تب اویس نے لگاتار آخری تین پنلٹی ککس روک کر ٹیم کو جتوایا اور اسی طرح سیمی فائنل میں بھی تین پنلٹی ککس روک کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور نسبتاً کمزور ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔۔
مین آف دی ٹورنامنٹ: رانا اویس انور (گول کیپر ڈگورہ فٹبال کب 38 ج ب)

چوہدری عاشق علی کمبوہ اینڈ رانا عارف خاں میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔فائنل تقریبات کے مہمانان گرامی چوہدری جم...
28/01/2024

چوہدری عاشق علی کمبوہ اینڈ رانا عارف خاں میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔
فائنل تقریبات کے مہمانان گرامی چوہدری جماعت علی کمبوہ،میاں تنویر احمد آف قطر،چوہدری ذوالفقار کمبوہ اور حاجی سجاد علی کمبوہ تھے۔
مہمانانِ گرامی کا شکریہ کہ انہوں نے قیمتی وقت میں سے چند لمحے ہمارے لیے مختص کیے اور ہماری فائنل کی رنگا رنگ تقریبات کو چار چاند لگا دیے۔

Address

Chak No 38 Jb FSD
Faisalabad
123456

Telephone

+923042803748

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazi F.C 38jb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category