22/11/2025
آسٹریلینز❤️
یہ آسٹریلینز کس مٹی کے بنے ہوۓ ہیں کمنز نہیں ہے ہیزل ووڈ نہیں ہے پہلی اننگز میں چالیس کی لیڈ پڑچکی ہے مگر ٹینشن ہی نہیں ہے۔۔
دن کے پہلے سیشن کے اختتام تک انگلینڈ کی برتری سو رنز کی ہو چکی تھی اور ان کے پاس نو وکٹیں تھیں مگر آسٹریلوی مینیجمنٹ نے شاٸد گیند بازوں کو لنچ میں بھوکا رکھا کہ لنچ کے بعد انگلش بلے بازوں کو کھانا۔۔۔
بریک ختم ہوٸ اور آن کی آن میں بولینڈ نے انگلینڈ کی کمر توڑ دی اور رہی سہی کسر لیجنڈ سٹارک کی میچ میں دس وکٹوں نے پوری کر دی ۔۔سو پر ایک جیسی مظبوط پوزیشن سے انگلینڈ 203 پر فارغ ہو گیا اور آسٹریلیا کو جیت کیلیے 204 کا ہدف ملا۔۔۔
مگر انگلینڈ کے پاس دو امیدیں تھیں ایک یہ کہ آج تک پرتھ میں چیز نہیں ہوا دوسرا کہ ہم پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 132 پر آل آٶٹ کر چکے ہیں مگر آسٹریلیا تو آسٹریلیا ہے نا ۔۔۔
انہوں نے خواجہ کی بجاۓ ہیڈ کواوپننگ کیلیے بھیج دیا اور بس پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔۔بارہ چوکے چار چھکے اور صرف انہتر گیندوں پر ہیڈ نے پرتھ کی مشکل وکٹ پر سنچری ٹھوک کر یہ بتا دیا کہ کسی بھی پواٸنٹ پر آسٹریلینز کو کمزور سمجھنے کی غلطی مت کرنا۔۔۔
میچ تقریبا ختم ہو چکا ہے اب بس آفیشلی اعلان ہونا باقی ہے کہ آسٹریلیا نے یہ میچ اتنی وکٹوں سے جیت لیا مگر یہ سچ ہے کہ آسٹریلینز کسی اور مٹی سے بناۓ گۓ ہیں جن کے اندر ڈر خوف ،ہار ماننا کبھی شامل ہی نہیں ہے۔۔۔میچ کی اپڈیٹس کیلیے Cricket hub کو فالو کریں۔۔۔