UIS Sports

UIS Sports Welcome to UIS Sports - The Universe of Cricket! Your go-to place for all cricket news updates.

🚨ضروری اطلاع🚨کچھ مونیٹائزیشن مسائل کی وجہ سے اب UIS Sports کا کونٹینٹ عارضی طور پر "Bilal Majeed Turabi" نامی پیج سے شیئ...
22/05/2026

🚨ضروری اطلاع🚨

کچھ مونیٹائزیشن مسائل کی وجہ سے اب UIS Sports کا کونٹینٹ عارضی طور پر "Bilal Majeed Turabi" نامی پیج سے شیئر کیا جائے گا۔

تمام دوستوں اور سپورٹرز سے گزارش ہے کہ نئے پیج کو فالو کریں اور پہلے کی طرح اپنی سپورٹ جاری رکھیں۔
آپ کی محبت اور اعتماد ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

شکریہ ❤️

یہ لنک ہے۔

https://www.facebook.com/share/19xjCpgQao/






کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے افتتاحی میچ کے لیے چنائی کے وینیو کا انتخاب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹر...
19/05/2026

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے افتتاحی میچ کے لیے چنائی کے وینیو کا انتخاب کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا بگ بیش لیگ کا بھارت سے آغاز کرنا چاہتا ہے اور بی بی ایل سیزن کے پہلے میچز کی میزبانی چنائی کرے گا جس کے لیے کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی بی ایل کا پہلا میچ دسمبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، کرکٹ آسٹریلیا کو تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ کی جانب سے مثبت فیڈ بیک ملا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے پانچ رکنی وفد نے چنائی میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا اور آسٹریلوی وفد نے چنائی کے مقام پر آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کا آخری ہوم میچ بھی دیکھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وفد نے وینیو کی ریکی مکمل کر لی ہے جس دوران بھارتی بورڈ کے صدر متھن منہاس بھی وینیو پر موجود تھے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر ابھی معاملات طے ہونا باقی ہیں جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔




آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے م...
19/05/2026

آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت شروع کردی ہے، بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔

سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت سفیان مقیم اور حنین شاہ کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کیمپ کا لاہور میں کل آخری روز ہوگا۔ قومی کرکٹرز 22 مئی کو راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو پنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں شیڈول ہے۔

سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔






سکندر رضا نے زمبابوے  کے سالانہ نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں دو بڑے اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔تقریب کے دوران سکندر رضا کو...
19/05/2026

سکندر رضا نے زمبابوے کے سالانہ نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں دو بڑے اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔

تقریب کے دوران سکندر رضا کو “اسپورٹس مین آف دی ایئر” کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ انہیں “اسپورٹس پرسن آف دی ایئر” کا دوسرا اہم اعزاز بھی حاصل ہوا۔

منتظمین کے مطابق یہ اعزازات کھلاڑی کی شاندار حالیہ کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر تسلسل کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔



11/05/2026

Another Disrespect! Australia Once Again Undermines Pakistan 🔥







آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بہترین نوجوان کھلاڑیوں کے نام بتا دیے۔پی ایس ایل 11 میں ر...
10/05/2026

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بہترین نوجوان کھلاڑیوں کے نام بتا دیے۔

پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کی نمائندگی کرنے والے عثمان خواجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں ایونٹ کے نوجوان ٹیلنٹ پر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سمیر منہاس زبردست کھلاڑی ہیں، انہوں نے ہمارے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کافی کمال کے کھلاڑی ہیں، انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں 9 سنچریاں اسکور کیں۔ وہ سلو کی بجائے تیز سنچری بنانا جانتے ہیں۔

راولپنڈیز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرٹر نے پشاور زلمی علی رضا کو بھی اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ تیسرے نمبر پر میرے پسندیدہ علی رضا ہیں، وہ مسلسل 150 سے زائد کی رفتار سے گیند کرواتے ہیں۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک نوجوان ہیں، مجھے ان کا بولنگ اسٹائل پسند ہے، ان کا رن اپ بھی اچھا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند ایسے بولرز ہیں جو 150 سے زائد کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں اور یہ پی ایس ایل کا اسٹینڈرڈ ہے۔

عثمان خواجہ نے افتخار احمد کو چاچا کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ سب سے آخر میں میرے پسندیدہ نوجوان چاچا افتخار احمد ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کو بالکل نئی شکل میں ڈھالا، وہ نئی گیند سے بولنگ کرتے تھے اور زلمی کو کچھ میچز جتوائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاچا آپ قابل تعریف ہو، آپ کےکام کو کافی پسند کیا۔

عثمان خواجہ نے اپنی ٹیم میں شامل جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیان فوریسٹر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ بھی شاندار رہے ہیں، وہ سیکھنا چاہتا ہے اور ان کی گیم بہت اچھی ہے۔

کھلاڑیوں سے ملاقات کے تجربے کو انہوں نے یوں بیان کیا کہ ساری ٹیمیں ایک ہی ہوٹل میں ہوتی تھیں تو سب سے بڑی اچھی ملاقاتیں رہیں۔

اپنی ٹیم کے پی ایس ایل 11 کے سفر پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہم زیادہ میچز نہیں جیت سکے تھے۔





10/05/2026

Pay up or contracts will be terminated, PCB takes strict action against PSL stakeholders.







10/05/2026

No more GIRL FRIENDS in IPL, BCCI takes strict action.





پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عرفان نیازی کو سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر وارننگ مل گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ...
09/05/2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عرفان نیازی کو سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر وارننگ مل گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارڈن نے ایک گاڑی کو روکا جس میں عرفان خان نیازی ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔

وارڈن نے ڈرائیور سے سیٹ بیلٹ نہ لگانے سے متعلق سوال کیا تو اسی اثناء میں انہیں پتا چلا کہ گاڑی میں عرفان نیازی بھی بیٹھے ہیں۔

وارڈن نے ان سے کرکٹ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں سیٹ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے بغیر چالان کیے جانے دیا۔


09/05/2026

Is Babar Azam set to be appointed captain for the third time?






Address

Faisalabad

Opening Hours

Monday 06:00 - 12:00
Tuesday 06:00 - 12:00
Wednesday 06:00 - 12:00
Thursday 06:00 - 12:00
Friday 06:00 - 12:00
Saturday 06:00 - 12:00
Sunday 06:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UIS Sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category