15/07/2026
🚨 وہ سوچ رہا تھا اب کسی بھارتی کھلاڑی کا نام لیگا لیکن نام سن کر اس کے ہوش اڑ گئے 🚨
تعریف وہ جو آپ کے سب سے بڑے مخالف کے سامنے کی جائے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ سے بھارت کے دنیش کارتک نے کمنٹری میں سوال کیا آپ نے ایک لمبے عرصے تک انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے کونسا بلے باز تھا جو آپ کے کیریئر میں آپ کو سب سے مشکل لگا جس کا آؤٹ کرنا آپ کیلئے ایک چیلنج ہوتا تھا
جس پر اسٹورٹ براڈ کا کہنا تھا کہ ایسے تو بہت بلے باز آئے جن کے بڑے نام تھے لیکن جو مجھے سب سے مشکل بلےباز لگا وہ پاکستان کے لیجنڈ یونس خان تھے وہ ایک ایسے بلےباز تھے کہ وہ آپ کی اچھی گیند پر بھی باونڈری مار لیتا تھا اور وہ جب سیٹ ہو جاتا پھر اسکے سامنے گیندیں کرانا بیکار ہوتا تھا کیونکہ وہ پھر آؤٹ نہیں ہوتا تھا وہ ایک سمارٹ بلےباز میرے کیریئر میں آیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بناگیا جو ایک بڑا اعزاز ہے میرے دل میں اس کیلئے آج بھی بہت عزت ہے کیونکہ وہ ہر بات کو مسکراہٹ اور پیار سے جواب دیتا تھا دنیش کارتک نے دیمے لہجے میں کہا ہاں یونس مشکل بلےباز تھے