World Classic Sportswear

World Classic Sportswear Manufacturer Customized Sublimation Sports Wear, Gym Wear, Apparel

29/06/2026
29/06/2026

میاں تنویر احمد (آرائیں)
بزنس ٹائیکون ٹیکساس امریکہ (TEXAS US)
پاکستان سے 23 ڈالر لے کر جانے سے امریکہ میں کھرب پتی تک کا سفر۔ پاک فوڈز کے مالک جو امریکہ کی ساتویں بڑی ریسٹورانٹ چین ہے۔ مختلف امریکی ریاستوں میں 400 ریسٹورنٹس کے اونر ہیں جن میں KFC.Pizza Hut اور Taco Bell شامل ہیں اس کے علاوہ کیلی فورنیا کی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی
(North Coast Couriers) جس کی مالیت 100 ملین ڈالرز ہے کے مالک ہیں۔ ،میڈیسن اور انرجی سیکٹر میں بھی شیئر رکھتے ہیں،کرکٹ کے شیدائی ہیں اور آج بھی 55 سال کی عمر میں 40 اوورز کا میچ پورے جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے ہیں،امریکا میں ہیوسٹن ہورہیکنز لیگ کے بھی مالک ہیں۔86 ایکڑ پر محیط ہیوسٹن کا Grand Prairie Cricket Stadium بھی آپ کی ملکیت ہے جو امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔آپ ایک غیر معمولی کردار ہیں،1988ء میں 18 سال کی عمر میں 23 ڈالر جیب میں لے کر سیالکوٹ سے امریکا جانیوالے تنویر احمد کی مختلف کمپنیز میں آج 16 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں،آپ امریکا کی ساتویں بڑی فوڈ چین کو اون کرتے ہیں۔آپ کی کامیابی ہمارے نوجوان طبقے کے لیے ایک سٹڈی کیس ہے
انہی تنویر احمد کے بارے میں آج روزنامہ ایکسپریس میں اسلم مراد صاحب اپنے کالم "کنگ میکر خواب سے حقیقت تک" میں لکھتے ہیں کہ "سیالکوٹ کے ایک اسکول میں استاد نے دسویں جماعت کے طلبہ سے سوال کیا کہ وہ اپنی زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں۔ کسی نے ڈاکٹر بننے کی خواہش ظاہر کی، کسی نے انجینئر، کسی کی آنکھوں میں پائلٹ اور آرمی آفیسر بننے کے خواب چمک رہے تھے۔ لیکن جب ایک عام سے طالب علم سے یہی سوال کیا گیا تو اْس نے گہری سانس لے کر پْرعزم لہجے میں جواب دیا’’ میں زندگی میں کنگ میکر اور برانڈ میکر بننا چاہتا ہوں۔‘‘
کنگ میکر کے لیے ایک اور مشکل دن اس وقت آیا جب ایف ایس سی کے بعد اْس نے میڈیکل کالج میں داخلہ لینا چاہا، مگر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اْسے اپنا خواب قربان کرنا پڑا۔ اس دوران اْس نے اپنے برطانیہ میں مقیم انکل سے درخواست کی کہ وہ اْسے برطانیہ لے جائیں، مگر انکل نے الفاظ کے ہیر پھیر میں ایسی باتیں کیں کہ اْس کی امید ٹوٹنے لگی۔مایوسی اور اْمید کے درمیان جھولتے ہوئے اس نوجوان کا واحد سہارا اس کی والدہ تھیں جو ہمیشہ اسے دعاؤں میں یاد رکھتی تھیں۔ انھی دعاؤں کی برکت تھی کہ آخرکار وہ امریکا پہنچنے میں کامیاب ہوگیا امریکی ایئرپورٹ پر جب وہ اْترا تو اس کی جیب میں صرف 23 ڈالر تھے۔ نہ کوئی جاننے والا، نہ مدد کی امید۔ مگر حوصلہ اس کے پاس بے پناہ تھا۔ زندہ رہنے کے لیے کبھی برتن دھوئے، کبھی چھوٹے موٹے کام کیے، لیکن کنگ میکر اور برانڈ میکر بننے کا خواب اْس کے دل سے کبھی نہیں نکلا۔وقت پر لگا کر اْڑ گیا، مگر اس نوجوان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ جب وہ ریسٹورنٹ کے بزنس میں آیا تو امریکا میں تہلکہ مچا دیا۔ اس نے ایک کے بعد ایک ریسٹورنٹ کھولا، پھر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں قدم رکھا تو امریکا کی سڑکوں پر اس کے ٹرک دوڑنے لگے۔ وہ عام لڑکا اب ایک کامیاب بزنس مین بن چکا تھا۔یہ نوجوان میاں تنویر احمد ہے، وہی میاں تنویر احمد جسے آج پاکستان، جنوبی ایشیا اور دنیا بھر میں پاکستان نژاد امریکی بزنس مین کے طور پر جانا جاتا ہے اْس نے واقعی کمال کر دکھایا؛ جس مٹی کو چھوتا، وہ سونا بن جاتی۔ امریکا کے بڑے بڑے برانڈز اور بزنس لیجنڈز اْس کے ساتھ شراکت داری کے خواہشمند تھے۔جب کنگ میکر اور برانڈ میکر بننے کا خواب پورا ہوا تو تنویر احمد نے اپنے وطن سے محبت کا قرض اتارنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے تعلیم، صحت، اور روزگار کے میدان میں پاکستان کے لوگوں کی مدد کا بیڑا اٹھایا۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے لیے 9 ملین ڈالر زعطیہ کیے، جس سے چار سو نوجوان اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پچھتر ملین روپے دیے، سیالکوٹ میں جدید ترین ڈائیلیسز سینٹر قائم کیا، اور اپنی انھی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انھیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ہلالِ پاکستان جیسے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازا۔تنویر احمد کو مساجد بنانے کا بھی بے حد شوق ہے۔
وہ اس شوق میں اب تک اربوں روپے خرچ کر چکے ہیں۔ صرف امریکا میں ہی اْن کی معاونت سے درجنوں مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔تنویر احمد سے ملاقات میں زندگی گزارنے اور کامیابی حاصل کرنے کا وہ نسخہ ملا جو شاید کسی کتاب میں نہ ملے۔ ان کا کہنا ہے کہ:’’ کوئی بھی کام یا کاروبار شروع کرتے وقت دل سے نہیں، دماغ سے سوچیں۔ کامیابی کے لیے سرمائے سے زیادہ ضروری ہے سخت محنت، بہترین پلاننگ، اور یکسوئی۔ اگر کوئی پاکستانی محنتی ہے تو وہ کبھی ناکام نہیں ہوسکتا۔ کامیابی بار بار اْس کے دروازے پر دستک دے گی، بس اْسے اپنی لگن اور پلاننگ سے ان مواقع کو پہچاننا ہوگا اس کے لیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں۔‘‘ تنویر احمد کو کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ اسی جذبے کے تحت انھوں نے ہیوسٹن میں 86 ایکڑ پر مشتمل ایک شاندار کرکٹ گراؤنڈ تعمیر کیا اور امریکا میں اس کھیل کو اس حد تک فروغ دیا کہ بالآخر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا میں منعقد ہوا۔ اس سے ایشیا اور امریکا کے درمیان کھیلوں کے فاصلے بھی کم ہوئے تنویر احمد کا ماننا ہے کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ سخت محنت کا کوئی متبادل نہیں۔ تاہم، وہ آج کے نوجوانوں سے قدرے مایوس بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کا نوجوان شارٹ کٹ کے چکر میں ہے، محنت سے گھبراتا ہے، اور یہ سوچتا ہے کہ کسی اچھی پوزیشن یا بڑے بزنس میں جگہ بنانے کے بعد ہی محنت کرے گا۔ بیرونِ ملک جانے کی دوڑ میں نہ ڈگری ہوتی ہے، نہ ہنر، مگر خواب بہت بڑے ہوتے ہیں۔ نوجوان نسل کے لیے چند تجاویز پیش کرنا چاہتا ہوں — جن سے تنویر احمد نے بھی اتفاق کیا: سب سے پہلے، اپنی زندگی کا ایک واضح مقصد طے کریں اگر نوکری کرنی ہے تو اس شعبے میں اتنی مہارت حاصل کریں کہ لوگ آپ کی محنت اور ویژن کی مثالیں دیں۔ اگر کاروبار کرنا ہے تو اْس کی درست پلاننگ کریں، مارکیٹ کو سمجھیں، اور سوشل میڈیا سے زیادہ کوالٹی کو اپنی پہچان بنائیں۔ادھار کم سے کم دیں، غیر ضروری شراکت داری سے پرہیز کریں، اور اخراجات کو قابو میں رکھیں۔ وقتی فائدے کے لیے اپنی کریڈیبلٹی کو ہرگز قربان نہ کریں۔میاں تنویر احمد کا کہنا ہے کہ انھوں نے سخت محنت، پلاننگ اور مستقل مزاجی کے بل بوتے پر ہر کاروبار میں کامیابی حاصل کی صرف چند سال کی محنت نے انھیں اس مقام پر پہنچا دیا کہ آج وہ ہزاروں طلبہ کو علم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں اور درجنوں پاکستانیوں کو کاروباری میدان میں آگے بڑھنے میں مدد دے رہے ہیں۔اگر آج کا نوجوان بھی تنویر احمد کے فارمولے … سخت محنت، مستقل مزاجی، اور نو شارٹ کٹ کو اپنا لے تو یقیناً اس ملک میں ہزاروں میاں تنویر احمد پیدا ہو سکتے ہیں۔بس شرط یہ ہے کہ وہ کنگ میکر کی طرح سوچنا اور محنت کرنا سیکھ لیں۔ میاں تنویر احمد کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ خواب دیکھنا کافی نہیں، بلکہ اعتماد، منصوبہ بندی، اور مسلسل محنت ہی کسی کو مٹی سے سونے تک پہنچا سکتی ہے"

28/06/2026
👉Sublimation Jersey  👕 Trouser 👖& all kind of sportswear etc. etc. 👉Get it made in your own design. 👉 available at whole...
28/06/2026

👉Sublimation Jersey 👕 Trouser 👖& all kind of sportswear etc. etc. 👉Get it made in your own design. 👉 available at wholesale Rate 🌹 Order Now.
Whats'app ☎️ +92 3007608767
سبلیمیشن شرٹ 👕 یا ٹراؤزر 👖وغیرہ 👉اپنی مرضی کے ڈیزائن مین تیار کروائیں 👉 ہول سیل ریٹ پر دستیاب 🌹 ابھی آرڈر کریں.
واٹس ایپ ☎️ 923007608767+

26/06/2026

اینڈ آئی مین پاور حکومت پنجاب کی پرواز کارڈ اسکیم کا حصہ بن گئی
فیصل آباد: حکومت پنجاب سے منظور شدہ ریکروٹنگ ایجنسی اینڈ آئی مین پاور سلوشن نے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرواز کارڈ اسکیم کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ معلومات کے مطابق پرواز کارڈ اسکیم کا مقصد اوورسیز روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو مالی معاونت، سماجی تحفظ اور بہتر کیریئر مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ قانونی اور منظم طریقے سے بیرون ملک ملازمت کے مواقع حاصل کر سکیں۔
اینڈ آئی مین پاور کے مطابق ادارہ اوورسیز ایمپلائمنٹ، جی سی سی اور دیگر ممالک میں بھرتی، دستاویزات کی تیاری، ویزا پراسیسنگ، امیدواروں کی رہنمائی، کونسلنگ، آجر سے رابطہ کاری اور بعد از ملازمت سپورٹ جیسی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
اشتہاری مواد میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس پیغام کو بھی نمایاں کیا گیا ہے کہ “پرواز بے کامیابی کا راستہ” ہے اور حکومت پنجاب نوجوانوں کی معاونت کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اینڈ آئی مین پاور سلوشن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب سے لائسنس یافتہ اور منظور شدہ ریکروٹنگ ایجنسی کے طور پر وہ نوجوانوں کو عالمی روزگار کے مواقع تک محفوظ، قابل اعتماد اور پیشہ ورانہ انداز میں رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

16/06/2026
Green Warriors Cricket Team Canada's team Kit Manufacturing by Sofitel Hosiery Industries Faisalabad
23/05/2026

Green Warriors Cricket Team Canada's team Kit Manufacturing by Sofitel Hosiery Industries Faisalabad

👉Sublimation Jersey  👕 Trouser 👖& all kind of sportswear etc. etc. 👉Get it made in your own design. 👉 available at whole...
02/05/2026

👉Sublimation Jersey 👕 Trouser 👖& all kind of sportswear etc. etc. 👉Get it made in your own design. 👉 available at wholesale Rate 🌹 Order Now.
Whats'app ☎️ +92 3007608767
سبلیمیشن شرٹ 👕 یا ٹراؤزر 👖وغیرہ 👉اپنی مرضی کے ڈیزائن مین تیار کروائیں 👉 ہول سیل ریٹ پر دستیاب 🌹 ابھی آرڈر کریں.
واٹس ایپ ☎️ 923007608767+

Address

Khalid Abad
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when World Classic Sportswear posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category