06/05/2026
#محترم شائقین جشنِ گولوش!
بھاری دل کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اس سال جشنِ گولوش منعقد نہیں کیا جا رہا۔ ہمارے گاؤں اور قرب و جوار کے علاقوں میں حالیہ افسوسناک اموات کے باعث ہم نے یہ فیصلہ احترام، ہمدردی اور اجتماعی سوگ کے پیشِ نظر کیا ہے۔
خوشیوں کے یہ لمحے تب ہی خوبصورت لگتے ہیں جب ہمارے اردگرد ہر چہرہ مسکراتا ہو۔
اس وقت ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جو غم سے گزر رہے ہیں۔
ہم اپنے تمام شائقین کی محبت، سمجھداری اور تعاون کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ برس یہ خوبصورت روایت دوبارہ پہلے سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
゚viralシ