25/08/2026
ہم اکثر بڑھتی ہوئی بیماریوں، خصوصاً کینسر، گردوں اور جگر کی بیماریوں کا شکوہ کرتے ہیں، لیکن یہ سوچنے کی کوشش نہیں کرتے کہ ان مسائل میں ہماری اپنی غیر ذمہ دارانہ عادات اور ماحولیاتی آلودگی کا بھی کردار ہے۔
ہم جگہ جگہ کچرا اور گندگی دریاؤں اور ندی نالوں میں پھینکتے ہیں، پانی کو آلودہ کرتے ہیں اور پھر اسی پانی کو مختلف ضروریات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں فوری طور پر ماحولیاتی آلودگی اور صاف پانی کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح ہم نے اپنے جنگلات کو تباہ کیا، اگر بروقت نہ سنبھلے تو کہیں پانی کے قدرتی ذخائر کو بھی آلودہ اور تباہ نہ کر دیں۔