23/07/2023
جناب وزیر اعظم شہباز شریف ....
آپ مولانا برادران کی دعوت پر ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لارہے ہیں اور سنا ہے کہ بڑے بڑے میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے لیکن 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیلوں پروآ. درازندہ. کلاچی. درابن اور ضلع ٹانک کے سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جناب وزیر اعظم آپ ہی نے ان علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی ڈھارس بندھائی کے سیلاب متاثرین کو مالی امداد دی جائے گی لیکن افسوس کہ یہ سیلاب متاثرین چیک بک اپنے ہاتھوں میں تھامے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں سیلاب کو گزرے ایک سال ہوگیا تاحال سیلاب متاثرین آپ ہی کی اعلان کردہ مالی امداد سے محروم ہیں آخر کیوں؟
ہمیں پتہ ہے ان علاقوں سے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی سیلاب متاثرین کے مسائل سے بالکل آگاہ نہیں کریں گے کیونکہ ان کے مفادات سیلاب متاثرین سے جڑے ہوئے نہیں ہے