01/09/2026
سابق لیجنڈ بنگلہ دیش ٹیم کے کوچ مشتاق احمد نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا مشتاق احمد کا کہنا کہ بھارت کی کرکٹ 2007کے بعد سے آگے گئی ہے جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے مہندر سنگھ دھونی کو کپتان بنایا جو ایک جارحانہ سوچ والے کپتان تھے کوئی تجربہ نہیں تھا اس کو کپتانی کا میں نے پہلے بھی پی سی بی کو تجویز دی تھی کہ آپ کی ٹیم میں ایک ہی بندہ میچ ونر کھلاڑی ہےجو اپنے ریکارڈ کے بجائے ملک کیلئے کھیلتا ہے اور وہ ہے فخر زمان
فخر زمان کو آج سے ہی تینوں فارمیٹ کا کپتان بناؤ آپ کی ٹیم کی سوچ بدل جائے گی یہ غلط سوچ ہمارے کرکٹ میں آگیا ہے کہ تیز کھیلنے والا ٹیسٹ نہیں کھیل سکتا وہ بھائی آپ کو نسے زمانے میں اور کونسے دنیا میں رہتے ہو ہری بروک سے کوئی تیز کھیلنے والا ہے وہ انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان رہ چکا ہے اب بھی انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہے لیکن مسلئہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے پاکستان کرکٹ کو دفاعی سوچ پر لاکر کھڑا کردیا ہے ٹیسٹ کرکٹ میں ہمارے اوپنر دس اوورز کھیل کر بیس رنز نہیں بناتے انگلینڈ آسٹریلیا ساوٴتھ افریقہ نیوزی لینڈ بھارت اور اب بنگلہ دیش بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ون ڈے کی طرز پر رن ریٹ چلاتے ہے میں ابھی آسٹریلیا سے واپس آیا ہوں بنگلہ دیش ٹیم کیساتھ تھا میں جہاں پر بنگلہ دیشی بیٹنگ کوچ ایک ہی بات کھلاڑیوں کو سمجھتا رہا کہ اگر وکٹیں بھی گر جائے آپ نے صرف ڈاٹ بالز نہیں کھیلنی ہے اس سے پریشر آتا ہے بیٹنگ پر اگر باونڈری نہیں لگا رہی ہے تو سنگل ڈبل نہیں چھوڑنا پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے ان ناسمجھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں جو آج سے تیس سال پہلے والا کرکٹ تھی فخر زمان کیساتھ بات کرو اور اس کو اگلے تین سالوں کیلئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی دو یہ ٹیم آگے جائے گی کیونکہ کپتان اگر خود جارحانہ سوچ والا ہوگا تو دھونی کی طرح ٹیم کو اٹھائے گا