Cricket with Analysis

Cricket with Analysis Try to give our opinion on every news from cricket world!

کیا مصباح الحق اور وقار یونس،رمیز راجہ کی وجہ سے استعفی دے گئے ہیں!ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اع...
07/09/2021

کیا مصباح الحق اور وقار یونس،رمیز راجہ کی وجہ سے استعفی دے گئے ہیں!
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سکواڈ کے اعلان کے بعد سے ہی چیف سلیکٹر محمد وسیم شائقین کرکٹ کی تنقید کا نشانہ ہیں۔
سکواڈ کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے استعفے کا اعلان کر دیا۔بعض شائقین ان کے اس فیصلےبےحد خوش تھے مگر بعض شائقین کرکٹ اس فیصلے سے مایوس بھی ہوئے۔ایک طرف اعلان کردہ سکواڈ پر کافی تنقید جاری ہے اور دوسری جانب مصباح اور وقار کے استعفے آگئے جن کے بعد کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کےاستعفے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وہ ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے ناخوش ہیں۔انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کو ٹیم بنانے کا مکمل اختیار دینے والے متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ صاحب نے بابر کی بنائی ٹیم میں چار تبدیلیاں کر دیں۔رمیز راجہ نے فخر زمان،شرجیل خان،فہیم اشرف اور عثمان قادر کو سکواڈ سے نکال کر خوشدل شاہ،آصف علی,اعظم خان اور صہیب مقصود کو شامل کر دیا جبکہ فخر اور عثمان کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کر دیا۔ان کی اس قسم کی مداخلت سے کھلاڑیوں سمیت کپتان بابر اعظم کو شدید تحفظات ہیں۔اس کی طرح کی مداخلت سے کوئی بھی صحیح طرح کام نہیں کر سکتا۔ابھی تو راجہ صاحب چیئرمیں کی کرسی پر بیٹھے ہی نہیں تو ان کے یہ کام ہیں اور اگر وہ بیٹھ گئے تو پھر پتہ نہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کہاں جانے والی ہے۔ہم خود ان کی نامزدگی پر سابقہ کھلاڑیوں کی حمایت وجہ سے مطمئن تھے مگر ان کی اس طرح کی مداخلت پر ہمیں اپنے خدشات حقیقت ہوتے نظر آرہے ہیں۔ہمیں اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ کہیں مصباح الحق اور وقار یونس بھی انہیں کی وجہ سے استعفی تو نہیں دے گئے؟ایسا لگتا ہے جیسے وہ جانتے تھے کہ راجہ صاحب کیا کرنے والے ہیں۔

Address

Dera Ghazi Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cricket with Analysis posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Cricket with Analysis:

Share