District Sports Dera Bugti

District Sports Dera Bugti it is our responsibility to highlight talent of footballers.

ببرک فٹبال لیگ سیزن 3 کا آغاز جون کے مہینے میں ہونا چاہیے یا نہیں؟ اپنی رائے ضرور دیں، ساتھ ہی اپنی پسند کی انتظامیہ بھی...
21/05/2026

ببرک فٹبال لیگ سیزن 3 کا آغاز جون کے مہینے میں ہونا چاہیے یا نہیں؟
اپنی رائے ضرور دیں، ساتھ ہی اپنی پسند کی انتظامیہ بھی بتائیں جو اس لیگ کو بہترین انداز میں کامیاب بنا سکے۔
اور اپنے پسندیدہ ریفری کا نام بھی کمنٹ کریں جو انصاف کے ساتھ بہترین فیصلے کرے۔

ایکسائز بلوچستان ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے باہمت نوجوان علی دوست بگٹی کو پولیو کے حوالے سے عوام میں بہترین آگاہی پھیلا...
17/05/2026

ایکسائز بلوچستان ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے باہمت نوجوان علی دوست بگٹی کو پولیو کے حوالے سے عوام میں بہترین آگاہی پھیلانے، پولیو ٹیم کا بھرپور ساتھ دینے اور والدین میں شعور اجاگر کرنے کے اعتراف میں اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
علی دوست بگٹی نے ہمیشہ عوام کو پولیو سے بچاؤ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا اور لوگوں کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ترغیب دی تاکہ معاشرہ اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکے۔
علی دوست بگٹی سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی ایک متحرک کردار کے طور پر جانے جاتے ہیں، تاہم آج انہیں خصوصی طور پر پولیو آگاہی مہم میں نمایاں خدمات انجام دینے پر یہ اعزاز دیا گیا۔
ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں ، ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈی سی کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

SES FC — قسمت نے ساتھ نہ دیا، مگر حوصلہ آج بھی زندہ ہے🏆 2026 میں سوئی کے 5  فٹبال ٹورنامنٹس…اور حیران کن بات یہ کہ SES ہ...
09/05/2026

SES FC — قسمت نے ساتھ نہ دیا، مگر حوصلہ آج بھی زندہ ہے

🏆 2026 میں سوئی کے 5 فٹبال ٹورنامنٹس…
اور حیران کن بات یہ کہ SES ہر بار فائنل تک پہنچا۔ 💪⚽
لیکن قسمت نے شاید ابھی امتحان باقی رکھا تھا…
5 فائنلز، 5 بار دل ٹوٹا۔ 💔
▪️ 3 مرتبہ Tiger FC کے ہاتھوں شکست
▪️ 1 مرتبہ Hamza FC سے ہار
▪️ 1 مرتبہ Defeater FC کے خلاف ناکامی
مگر یاد رکھو…
ہر بار فائنل کھیلنا کمزوری نہیں، یہ ایک بڑی ٹیم کی نشانی ہے۔
SES
صرف ایک ٹیم نہیں،
یہ جذبہ ہے، محنت ہے، اور واپس اٹھ کھڑے ہونے کا نام ہے۔ 👑
ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں
جب یہی SES ٹرافی اٹھا کر پورے سوئی کو جشن منانے پر مجبور کرے گا۔ 🏆❤️

سوئی کا نیا ابھرتا ہوتا ستارہ🔥 محمد اظہر کی دھواں دار کارکردگی نے میدان گرم کر دیا! 🔥⚽ لاجواب گولز اور بہترین کھیل کا مظ...
08/05/2026

سوئی کا نیا ابھرتا ہوتا ستارہ

🔥 محمد اظہر کی دھواں دار کارکردگی نے میدان گرم کر دیا! 🔥
⚽ لاجواب گولز اور بہترین کھیل کا مظاہرہ ⚽
👑 محمد اظہر– اصل گیم چینجر 👑
💪 اپنی مہارت، جذبے اور شاندار کھیل سے
🏆 ٹائیگر ایف سی کو چیمپئن بنا دیا 🏆
⚡ ہر لمحہ، ہر موو میں کلاس نظر آئی ⚡
🌟 Player of the Match And Player of the Tournament – محمد اظہر 🌟
🔥 یہ صرف جیت نہیں، ایک یادگار فتح ہے! 🔥

🏆🔥 فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ختم… اور میدان مار لیا SUI TIGER نے! 🔥🏆⚽ SUI TIGER 1️⃣ - 0️⃣ SES FCایک زبردست میچ، ایک تاری...
08/05/2026

🏆🔥 فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ختم… اور میدان مار لیا SUI TIGER نے! 🔥🏆
⚽ SUI TIGER 1️⃣ - 0️⃣ SES FC
ایک زبردست میچ، ایک تاریخی لمحہ، اور ایک گول جس نے پورے میدان میں شور مچا دیا!
Tiger FC کے شیروں نے اپنی محنت، جذبے اور شاندار کھیل سے SES FC کو شکست دے کر 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 🐯👑
دفاع مضبوط، اٹیک خطرناک، اور ٹیم ورک لاجواب!
ہر کھلاڑی نے میدان میں جان لگا دی اور ثابت کر دیا کہ اصل بادشاہ صرف SUI TIGER ہے۔ 💜⚽
🏅 3rd Time Champion
🔥 Pride of Sui
💪 One Team • One Dream • One Champion
Congratulations SUI TIGER 🎉

Tomorrow 🔥🏆
06/05/2026

Tomorrow 🔥🏆

ٹائیگر ایف سی  اور ستارہ سوئی ایف سیدونوں ٹیموں کو فائنل میں پہنچنے پر بہت بہت مبارک ہو!
06/05/2026

ٹائیگر ایف سی اور ستارہ سوئی ایف سی

دونوں ٹیموں کو فائنل میں پہنچنے پر بہت بہت مبارک ہو!

Ek din Do moqable 🏆🔥
05/05/2026

Ek din Do moqable 🏆🔥

01/05/2026

Ahmad Ali, popularly known as “Yaro Malainga” from Dera Bugti, pays a special visit to the guest room of Pakistan’s star pacer Mohammad Amir, where he highlights and explains the memorable gifts presented to Amir by international cricket players , each carrying a story of respect, recognition, and global sportsmanship.

Feroz Bugti Abdullah Bugti Ali Dost Bugti

28/04/2026

یہ ہے احمد عرف یارو ملنگا، جس کا تعلق سوئی ڈیرہ بگٹی سے ہے یہ وہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی شاندار اور تیز رفتار بولنگ کے ذریعے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے پاکستان میں ڈیرہ بگٹی کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی محنت، لگن اور کھیل سے محبت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر مواقع اور حوصلہ افزائی ملے تو یہ نوجوان مزید بڑے کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔
یہ ہمارے علاقے کے لیے فخر کی بات ہے کہ ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو محدود وسائل کے باوجود اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔ لہٰذا ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صاحب ایم این اے وڈیرہ میاں خان بگٹی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، ٹاؤن چیئرمین عزت اللہ مان، ل ڈسٹرکٹ چیئرمین وڈیرہ غلام نبی بگٹی اور ضلعی سپورٹس آفیسر سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کریں، انہیں سہولیات فراہم کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ یہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام مزید روشن کر سکیں۔
یہ صرف ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ پورے علاقے کی عزت اور پہچان کا مسئلہ ہے۔ اگر آج ان کا ساتھ دیا جائے تو کل یہی نوجوان پاکستان کا فخر بن سکتے ہیں

27-04-2026Biggest match After long time Amne samne 😳
26/04/2026

27-04-2026
Biggest match
After long time
Amne samne
😳

Address

Tehsil Sui
Dera Bugti
80100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Sports Dera Bugti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category