Assistant Commissioner Sui

Assistant Commissioner Sui Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Sui, Assistant Commissioner Sui, Dera Bugti.

ضلعی انتظامیہ ساوتھ ڈیرہ بگٹی 12 ربیع الاول کے موقع پر سوئی، زین لوٹی اور ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی کے جامع انتظامات آج بار...
26/08/2026

ضلعی انتظامیہ ساوتھ ڈیرہ بگٹی 12 ربیع الاول کے موقع پر سوئی، زین لوٹی اور ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی کے جامع انتظامات آج بارہ ربیع الاول کے دن مناسبت سے سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں عاشقانِ رسول ﷺ نے آقائے دو جہاں کی محبت میں مذہبی جلوس ریلیوں کا انعقاد کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران ایف سی بلوچستان اور پولیس فورس کے افسران نے موقع پر موجود رہ کر تمام تر صورتحال کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کے مطابق 12 ربیع الاول کے دن امن و امان کی صورت حال کو جلوسوں کی منظم انداز میں برقراری کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوئی سید منصور علی شاہ نے سیف سٹی سوئی کا جائزہ لیا سیف سٹی سوئی کے انجینئر دلاور نے جاری کام کے بارے میں ت...
25/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر سوئی سید منصور علی شاہ نے سیف سٹی سوئی کا جائزہ لیا سیف سٹی سوئی کے انجینئر دلاور نے جاری کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر بتایا گیا کہ سیف سٹی سوئی ایک مربوط سکیورٹی و نگرانی کا منصوبہ ہے اسسٹنٹ کمشنر سوئی نے ہدایت کی کہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ضلعی انتظامیہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی / دفتر اسسٹنٹ کمشنر سوئی​اسسٹنٹ کمشنر سوئی سید منصور علی شاہ کی زیرِ صدارت 12 ربیع الأول (...
25/08/2026

ضلعی انتظامیہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی / دفتر اسسٹنٹ کمشنر سوئی

​اسسٹنٹ کمشنر سوئی سید منصور علی شاہ کی زیرِ صدارت 12 ربیع الأول (جشنِ عید میلاد النبیؐ) کے مبارک موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلاننگ اور انتظامی ترتیبات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
​شرکائے اجلاس:
اجلاس میں دعوتِ اسلامی کے نمائندے، تحریک لبیک (لبیک یا رسول اللہ) کے نمائندے، انجمنِ تاجران کے اراکین، انسپکٹر/ایس ایچ او پولیس، اسسٹنٹ مینیجر (اے ایم) آپریشنز پبلک ویلفیئر ہسپتال اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔
​اہم فیصلے و انتظامی ہدایات:
​روٹس اور سیکیورٹی پلان:
12 ربیع الأول کے مرکزی جلوس کے طے شدہ روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو مربوط اور فول پروف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
​صفائی کے احکامات:
اسسٹنٹ کمشنر سوئی نے میونسپل کارپوریشن/کمیٹی کے حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ جلوس کے تمام مقررہ راستوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
​طبی سہولیات:
پبلک ویلفیئر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ جلوس کے دن ہنگامی طبی خدمات اور ایمبولینس عملے کو الرٹ رکھا جائے۔
​بین المذاہب و تاجرانہ تعاون:
تمام مذہبی اور تجارتی تنظیموں نے اس پرمسرت موقع کو مذہبی احترام، بھائی چارے اور امن کے ماحول میں منانے کا اعادہ کیا۔

آج ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق  کی سربراہی میں ڈی ای جی (DEG) میٹنگ منعقد ہوئیمیٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ...
23/08/2026

آج ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق کی سربراہی میں ڈی ای جی (DEG) میٹنگ منعقد ہوئی
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساوتھ ڈیرہ بگٹی خزانہ آفیسر ساوتھ ڈیرہ بگٹی انچارج آر ٹی ایس ساوتھ ڈیرہ بگٹی کے علاوہ ڈپٹی ڈی ای اوز اور یونین کے نمائندے بھی شرکت تھے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی کو تمام سکولوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی نے بعض مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کرام کو ٹرمیننٹ کرنے اور تنخواہوں سے کٹوتی کے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام سکولوں کی نگرانی از خود جاری رکھی جائے ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی نے مزید واضح کیا کہ کسی بھی غیر حاضر اساتذہ کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی لہٰذا تمام اساتذہ کی حاضریوں کو یقینی بنایا جائے؛ بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کلی فیض موندرانی تحصیل سوئی کا دورہ کیا دورے کے مو...
22/08/2026

آج ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کلی فیض موندرانی تحصیل سوئی کا دورہ کیا دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساوتھ ڈیرہ بگٹی اور انچارج آر ٹی ایس ایم ڈیرہ بگٹی ساتھ تھے ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی نے سکول میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سکول انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کئے کہ صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر سکول میں صفائی کے انتظام کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر یہ بات سامنے آئی کہ سکول کے واشرومز پر کلی مالک قابض ہیں اس پر ڈپٹی کمشنر نے کلی مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے مزید یہ کہ ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ویژن کے مطابق ساوتھ ڈیرہ بگٹی میں تمام سکولوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اگر کسی سکول میں کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو اس کی تنخواہ میں کٹوتی کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کا تحصیل سوئی کے تمام پولیو کیمپس اور سیٹرز کا دورہ؛ ویکسینیشن ...
19/08/2026

ضلعی انتظامیہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کا تحصیل سوئی کے تمام پولیو کیمپس اور سیٹرز کا دورہ؛ ویکسینیشن کے عمل اور صابن کی تقسیم سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا سیٹرز میں صابن کی عدم فراہمی نہیں پائی گئی کیونکہ سوئی سوئی اور سوئی کے سینٹرز میں تمام بچوں کو صابن فراہم کیا جا رہا تھا ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی ان بچوں سے بھی ملے جنکو پولیو سے بچاو کے لیے انجکشن لگایا جا چکا تھا واضح رہے کہ جن تین مخصوص سیٹرز سوئی سوئی اور سوئی پر پولیو کا انجیکشن (Injectable fIPV) لگایا جا رہا ہے، وہاں تمام بچوں کو باقاعدگی سے صابن تقسیم کیے جا رہے ہیں اسکے علاوہ صرف ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ​ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں اور انتظامی عملے کو ہدایات جاری کی کہ جن مراکز پر انسدادِ پولیو مہم کے تحت صابن کی تقسیم مقرر ہے، وہاں تمام بچوں کو بلا تاخیر اور بغیر کسی استثنیٰ کے صابن کی فراہمی یقینی بنائی جائے ​ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے (fIPV) لازمی لگوائیں تاکہ ضلع کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے  پبلک ویلفیئر انڈس ہسپتال سوئی کا دورہ، کارکردگی ...
18/08/2026

ضلعی انتظامیہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے پبلک ویلفیئر انڈس ہسپتال سوئی کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول او پی ڈیز، این آئی سی یو (Neonatal ICU) اور وارڈز کا دورہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کے ساتھ ان کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا بریفنگ سی ای او صاحب نے بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ "وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی" کے ویژن کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے عوام کو معیارِ زندگی اور علاج کی مؤثر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران کل 1.5 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے، جن میں سے زچہ بچہ کی سرجریز (2275)
آرتھوپیڈک سرجریز (126)
اہم سرجریز (156)
جبکہ 96 ہزار سے زائد مریضوں کو طویل عرصے تک متعلقہ طبی معاونت/نگہداشت فراہم کی گئی۔
اور ضلع کا واحد نوزائیدہ آئی سی یو (Newborn ICU) بھی مکمل طور پر فعال ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 800 سے زائد نومولود بچے صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے انڈس ہسپتال کی انتظامیہ اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقے کے شہریوں کو معیاری اور مفت علاج کی فراہمی میں ہسپتال کا کردار قابلِ تحسین ہے، اور ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح کے اس عمل میں مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

ضلعی انتظامیہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی تحصیل سوئی آج ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے بگٹی کالونی تحصیل سوئی بازار کا دور...
17/08/2026

ضلعی انتظامیہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی تحصیل سوئی آج ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے بگٹی کالونی تحصیل سوئی بازار کا دورہ کیا تحصیل سوئی کی بگٹی کالونی اور ملحقہ بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف موثر اور بلا امتیاز آپریشن کیا گیا اہم نکات و کارروائی کی تفصیلات ​راستوں کی بحالی: بگٹی کالونی کے مرکزی راستوں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم عارضی تجاوزات پتھارے اور بلاجواز سامان ہٹا کر عوام اور گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے راستے کشادہ کر دیے گئے ​ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی نے دکانداروں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کی مقررہ حد سے باہر سامان رکھنے سے گریز کریں تاکہ شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ​عوامی سہولت کی ترجیح انتظامیہ نے واضح کیا کہ تجارتی مراکزمیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور پیدل چلنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انتباہ ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی نے تمام دکانداروں کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے یا سڑک کے راستے میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سامان کی ضبطی کے ساتھ سخت قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ ساوتھ ڈیرہ بگٹی کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز جشنِ آزادی کے دن ڈپٹی کمشنر ساو...
14/08/2026

ضلعی انتظامیہ ساوتھ ڈیرہ بگٹی کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز جشنِ آزادی کے دن ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق ایس پی ساوتھ ڈیرہ بگٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بڑے بھائی میر جان بگٹی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

Address

Assistant Commissioner Sui
Dera Bugti
80000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Sui posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share