04/05/2026
گزشتہ ہفتے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری قصور محترم جناب ندیم احسن ہاشمی صاحب نے سکول کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے تعلیمی ماحول اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول کی بہتری اور معیارِ تعلیم کو مزید بلند کرنے کے لیے نہایت اہم اور مفید ہدایات جاری کیں۔ ان کی رہنمائی کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے بھرپور محنت اور دلچسپی کے ساتھ ان ہدایات پر عملدرآمد کیا، جس کے نتیجے میں سکول کی خوبصورتی، نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ یہ اقدامات نہ صرف طلبہ کے لیے ایک بہتر سیکھنے کا ماحول فراہم کریں گے بلکہ سکول کی مجموعی کارکردگی کو بھی مزید مضبوط بنائیں گے۔