08/01/2026
ایک تاریخی دن!! 🤍
آج دو ٹیموں کی کامیاب اور بہترین فروخت کے بعد پاکستان سوپر لیگ کی ٹیموں کی سالانہ فیس اب یوں ہوگی۔
🔹 سیالکوٹ: 185 کروڑ روپے
🔹 حیدرآباد: 175 کروڑ روپے
🔹 لاہور قلندرز: 67 کروڑ روپے
🔹 کراچی کنگز: 64 کروڑ روپے
🔹 پشاور زلمی: 49 کروڑ روپے
🔹 اسلام آباد یونائیٹڈ: 48 کروڑ روپے
🔹 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 34 کروڑ روپے
🔹 ملتان سلطانز: (ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے)
پی ایس ایل کے بعد ملتان کا فیصلہ ہوگا اور جو حالات ابھی نظر آئے ہیں، ملتان 180 تک تو جا ہی سکتا ہے۔ ایک پورا علاقہ ملے گا، علی ترین کو 50 کروڑ تک ملتان مل رہی تھی لیکن اس نے سستے کی کوشش میں آکشن میں جانے کا فیصلہ کیا اور اب ملتان تین گنا مہنگی ملے گی۔
ایک بات عرض کردوں کہ شہروں کا انتخاب کامیاب بڈرز نے ہی کرنا تھا تو پیسہ لگانے والا جس شہر کی ٹیم لینا چاہے، ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ اس لیے اس پر شکوہ یا تنقید تو بالکل نہیں بنتی، مجھے بھی فیصل آباد کی امید تھی لیکن پیسہ لگانے والے کی مرضی بھائی، ہوم گراؤنڈ چھوڑا تو چھوڑا۔
مزید اگر آپ کو کامیاب بڈرز کے بارے میں بتاؤں تو حیدرآباد کے خریدار فواد سرور کا تعلق حیدرآباد سے ہی ہے، فی الحال امریکہ میں مقیم ہیں۔ وہ کنگزمین گروپ کے مالک ہیں اور امریکہ کی مائنر لیگ کی ٹیم "شکاگو کنگزمین" کے اونر بھی یوں شاید حیدرآباد کا نام بھی "حیدرآباد کنگزمین" ہی ہوگا۔
سیالکوٹ کے خریدار حمزہ مجید او زی ڈویلپرز گروپ کے چئیرمین ہیں جن کا کاروبار متعدد ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور فی الحال غالباً وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ حیدرآباد کی طرح سیالکوٹ کی ٹیم کے نام کا بھی بعد میں اعلان ہوگا۔
پی ایس ایل کے فین کے طور پر دل بہت خوش ہے۔ الحمدللہ، آج اندازہ ہوا کہ پی ایس ایل واقعی کامیاب ہوچکا ہے، بولیاں لگانے والے چاروں گروپس پاکستان سے باہر کے تھے۔ انوریکس، جاز یا دیگر پاکستانی گروپس شاید کم قیمت کی امید میں آئے تھے۔ 🙂
تحریر: محمد سالم