13/10/2025
Thanks FAIR DEAL LAND Linkers & Markiting Nasir Sohail
Fair Deal Land Linkers & Marketing
“Jo Naam Hai Itmad Ka”
بات ہو اعتماد کی، بات ہو سپورٹ کی، یا بات ہو کرکٹ کے میدان کی —
تو ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے ناصر سہیل راجہ — CEO Fair Deal Land Linkers & Marketing
مارخور کرکٹ لیگ ہو، پاکستان کپ ہو یا چونترہ کے کسی بھی ہارڈ بال ایونٹ کی بات ہو، اگر ناصر سہیل راجہ نہ ہوں، تو ایونٹ مکمل نہیں ہوتا۔
گزشتہ دن قاضی کرکٹ گراؤنڈ رنوترہ میں مارخور کرکٹ لیگ کا فائنل میچ ایک یادگار موقع ثابت ہوا، جس کے اختتام پر ناصر سہیل راجہ نے انعامات کی برسات کر دی۔
لیگ کے آغاز سے پہلے ہی چیف آرگنائزر بلال شفیق بھٹی، منور شان اور میڈیا ہیڈ عزیر شفیق کو 50,000 روپے کا نقد تعاون فراہم کرکے وعدہ نبھایا۔
اسی جذبے کے ساتھ ہر پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو اپنے ہاتھوں سے کیش پرائز دیا —
فرحان (Player of the Match) کو 2000 روپے،
استاد زاہد کو بہترین فیلڈنگ اور کپتانی پر 1000 روپے،
حسن بلال کو عمدہ وکٹ کیپنگ پر 1000 روپے،
نقاش کوٹ اقبال کو شاندار فیلڈنگ پر 1000 روپے،
اور راجہ مدثر فم۔کسر کو بہترین باولنگ پر 1000 روپے۔
یہیں نہیں رکے — میچ آفیشلز آفاق فاقی اور محمد ضیاء کیلئے بھی 1000-1000 روپے کے انعامات دیے۔
پوری لیگ کے دوران، چونترہ وکٹورینز اور چونترہ کنگز سمیت تمام فرنچائزز کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے بھی کیش انعامات کا سلسلہ جاری رکھا۔
ناصر سہیل راجہ نے مارخور لیگ پہلے سیزن سے ہی اپنے تعاون کا حق ادا کیا پہلا سیزن ، دوسرا سیزن ہو یا تیسرا ہر دفعہ بڑھ چڑھ کر انتظامیہ سے تعاون جاری رکھا
ناصر سہیل راجہ صرف ایک کامیاب اسپانسر نہیں بلکہ خود بھی ایک شاندار ہارڈ بال بولر ہیں۔
کھیل کے ہر میدان میں وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں،
اور اب کرکٹ کے ساتھ نیزہ بازی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ
ناصر سہیل راجہ کو مزید ترقی، عزت، کامیابی اور درازی عمر عطا فرمائے۔
آمین 🌿
> جس نے دیا حوصلہ، بڑھایا جذبہِ جوانی کا،
وہ نام ہے ناصر سہیل، فخر ہے مہربانی کا۔
ہر میدان میں چمکے، جیسے سورج کی کرن،
رب کرے عطا، سفر ہو کامیابیوں کا روشن۔ 🌟
❤️ مارخور کرکٹ لیگ مینجمنٹ
دل کی گہرائیوں سے ناصر سہیل راجہ اور تمام اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتی ہے
جنہوں نے اس ایونٹ کو یادگار اور کامیاب بنایا۔