08/03/2026
فائنل: بھارت نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے دی۔۔ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ بھارتی بیٹنگ لائن میں Sanju Samson نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 89 رنز بنائے، جبکہ Ishan Kishan نے 25 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے Jimmy Neesham نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 255 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے Tim Seifert نے 26 گیندوں پر 52 رنز جبکہ Mitchell Santner نے 35 گیندوں پر 43 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے Jasprit Bumrah نے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یوں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔