Kashmir Tigers c.c

Kashmir Tigers c.c Kashmir tigers chanel follow karen please 👇
https://whatsapp.com/channel/0029VaDNsva297524bCY7a15 Please follow this page

پی ایم گولڈ کپ سیزن ون کے لیے بھمبر کنگز کا سکواڈ Best of luck   👑کشمیر ٹائیگرز کرکٹ کلب کے لیے ایک اور اعزاز کی بات یہ ...
16/05/2026

پی ایم گولڈ کپ سیزن ون کے لیے بھمبر کنگز کا سکواڈ
Best of luck 👑
کشمیر ٹائیگرز کرکٹ کلب کے لیے ایک اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ لیجنڈ آف کشمیر ٹائیگرز راحیل کریم بھی اس سکواڈ کا حصہ ہیں اس سے پہلے فیڈرل لیگ بھی کھیل چکے چکے ہیں اور ایم خان لیگ کے ٹاپ اسکورر بھی ہیں

ایم خان لیگ سیزن تھری کا فائنل تھوڑی دیر تک شروع ہونے والا ہے کیا کہتے ہیں شائقین کرکٹ ٹرافی سماہنی جاۓ گی یا بھمبر میں ...
16/05/2026

ایم خان لیگ سیزن تھری کا فائنل تھوڑی دیر تک شروع ہونے والا ہے کیا کہتے ہیں شائقین کرکٹ ٹرافی سماہنی جاۓ گی یا بھمبر میں ہی رہے گی ۔

شائقینِ کرکٹ ہو جائیں تیار 🔥🏏کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ایم خان سپر لیگ ایڈیشن 03 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اور...
08/05/2026

شائقینِ کرکٹ ہو جائیں تیار 🔥🏏
کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ایم خان سپر لیگ ایڈیشن 03 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے ایک سنسنی خیز ٹاکرے کا!
🏆 پہلا کوالیفائر
کشمیر نائٹ رائیڈرز 🆚 فرحان کنگز
📅 بروز ہفتہ بتاریخ 9 مئی 2026
📍 بمقام: ملک باز سپورٹس سٹیڈیم بھمبر
⏰ وقت: دوپہر 1:45 بجے
یہ مقابلہ صرف ایک میچ نہیں بلکہ اعصاب شکن جنگ ہو گی، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پوری طاقت جھونک دیں گی۔ جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع میسر ہو گا اور وہ ایلیمینیٹر نمبر 2 کھیلے گی. دو بہترین ٹیمیں پہلے کوالیفائر میں مدمقابل ہوں گی.
🎁 شائقینِ کرکٹ کے لیے زبردست سرپرائز ہے. میچ کے دوران باؤنڈری سے باہر کیچ پکڑنے پر ہزاروں روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔
📺 میچ دیکھیں براہِ راست سٹار ون پراور بنیں اس شاندار کرکٹ میلے کا حصہ۔
تو پھر آئیے، اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کا جوش و جذبے سے ساتھ دیں اور ایک یادگار مقابلے کے گواہ بنیں۔

01/05/2026

حسنین شبیر کی ڈوبے وطنا آلہ آل گجرات اور بھمبر کراس سنگل وکٹ میں شاندار کارکردگی تین ٹیمیں فائنل میں پہنچیں اور رضامندی سے انعام تقسیم کرلیا اس طرح کشمیر ٹائیگرز کرکٹ کلب اور وادی سماہنی کے لٹل سپیڈ سٹار چیمپئین بنے۔
چھوٹی سی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
حسنین شبیر کی پرفارمنس کیسی لگی کمنٹ میں اپنی راۓ کا اظہار ضرور کریں۔

14/04/2026

ایم خان لیگ سیزن تھری 2026
ریحان خالد بنڈالہ کا ینگ ٹیلنٹ نے پہلے میچ میں ففٹی اور دوسرے ہی میچ میں سنچری بنا ڈالی

لیجنڈ پلئیر راحیل کریم لیدر بال ہو یا ٹیپ بال راحیل کریم اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں. سال 2025-26 کی کی پرفارمنس دیکھی ج...
03/04/2026

لیجنڈ پلئیر راحیل کریم
لیدر بال ہو یا ٹیپ بال راحیل کریم اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں.
سال 2025-26 کی کی پرفارمنس دیکھی جاۓ تو راحیل نے دونوں فارمیٹ میں کشمیر ٹائیگرز کرکٹ کلب کی نمائندگی سماہنی میں ، فرحان کرکٹ کلب کی نمائندگی بھمبر میں اپنی ٹیم کے لیے ریڑھ ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۔
ایم خان لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی اوپننگ سرمنی پر سال کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازہ اور پلئیروں کی حوصلہ افزائی کی جس میں راحیل کریم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوۓ سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازہ ۔
Thanks M.Khan Brand of AJK cricket 🏏

01/04/2026

پنڈوڑی سپرلیگ سیزن تھری 2026
پنڈوڑی یونائٹڈ کو فائنل میں جب 85 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تو بظاہر ایک اچھا ٹوٹل نظر آرہا تھا بلکہ مشکل نظر آرہا تھا ۔
مشکل تب تک نظر آرہا تھا جب تک ستارا بھمبر ملک عمر وکٹ پر نہیں تھے ۔
ملک عمر جو پورے ٹورنامنٹ میں سٹرگل کرتے نظر آرہے تھے اور جس روائتی انداز میں بیٹنگ کے لیے جانے جاتے تھے اس طرح کی بیٹنگ کا انتظار پنڈوڑی یونائٹڈ کو فائنل تک رہا لیکن اللّٰہ جسے چاہے عزت دے ۔
آخر کار فائنل میچ میں جو ٹارگٹ مشکل نظر آرہا تھا ملک عمر نے دس بال پر ففٹی بنا کر میچ کو ون سائڈڈ کردیا اس ہدف کو با آسانی حاصل کرلیا اور جیت اپنے نام کی۔
برینڈ آف بھمبر فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی لے اڑے ۔
ایک بات واضح ہے کہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی ملک عمر کو محنت کا صلہ ملا ضرور لیکن فائنل میں ۔
ایسی پرفارمنسز ینگ ٹیلنٹ کے واضح مثال ہے اگر محنت کرو گے تو کامیابی ضرور ملے گی ۔
کشمیر ٹائیگرز کرکٹ کلب کی طرف سے ملک عمر کو جاندار اور شاندار بیٹنگ پر بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

Address

Bhimber
10041

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Tigers c.c posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category