62 Chak Cricket Club

62 Chak Cricket Club Cricket in 62 N.B

🏏 QUARTER-FINAL VICTORY! 🏆🔥آج نو چک ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ہمارا مقابلہ خیزرآباد A کے ساتھ ہوا، جہاں ہماری ٹیم نے ...
13/08/2026

🏏 QUARTER-FINAL VICTORY! 🏆🔥

آج نو چک ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ہمارا مقابلہ خیزرآباد A کے ساتھ ہوا، جہاں ہماری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا! 💪🏆

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہم نے 116 رنز کا ٹارگٹ دیا، جسے خضرآباد A مقررہ 8 اوورز میں حاصل نہ کر سکی۔ نوجوان بلے باز حسن رضا کہانہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جبکہ باؤلنگ میں شعیب شیبی، مبشر، حافظ زبیر اور ساجد کہانہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 🔥👏

تمام کھلاڑیوں کی بہترین ٹیم ورک اور زبردست فائٹ کی بدولت آج کی یہ شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔ ❤️‍🔥

اب نظریں سیمی فائنل پر! 🔥
آخری کوارٹر فائنل میں 41 چک اور 5 رسالہ کے درمیان جو ٹیم کامیاب ہوگی، ہمارا سیمی فائنل کل اسی ٹیم کے خلاف ہوگا۔

One step closer to the title! 🏆🔥
Keep supporting us! ❤️

05/08/2026
🏏 الحمدللہ! ایک شاندار آغاز 💚62 چک کرکٹ ٹیم نے لُڈیوالہ ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا اور افتتاحی میچ 35 رنز سے جیت کر ایونٹ کا ...
05/08/2026

🏏 الحمدللہ! ایک شاندار آغاز 💚

62 چک کرکٹ ٹیم نے لُڈیوالہ ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا اور افتتاحی میچ 35 رنز سے جیت کر ایونٹ کا کامیاب آغاز کیا۔ 🎉

ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہماری ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی، لیکن سینئر آل راؤنڈر ساجد کہانہ نے ذمہ دارانہ اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 50+ رنز اسکور کیے اور ٹیم کو سنبھالا۔ ان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 62 چک نے مقررہ 8 اوورز میں 112 رنز کا ہدف دیا۔

بولنگ میں ینگسٹرز بولرز شعیب شیبی اور مبشر نے لاجواب اسپیل کیا۔ دونوں نے مجموعی طور پر 4 اوورز میں صرف 44 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

پھر ایک بار سینئر کھلاڑی ساجد کہانہ نے اپنے تجربے کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی کمال کیا۔ انہوں نے اپنے 2 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

ان کا بھرپور ساتھ شہزیب زیبّی اور ظہیر شاہ نے دیا، جنہوں نے بھی انتہائی عمدہ اور مؤثر بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

شاندار ٹیم ورک، نظم و ضبط اور بھرپور محنت کے نتیجے میں 62 چک نے یہ مقابلہ 35 رنز سے اپنے نام کر لیا۔ 💪🏆

🎉 پوری ٹیم اور ہمارے تمام سپورٹرز کو اس خوبصورت فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

ان شاء اللہ اسی جذبے، اتحاد اور محنت کے ساتھ آنے والے میچز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

Best of Luck, Team 62 Chak! ❤️🏏

— Captain, 62 Chak Cricket Team

01/08/2026

میچ فنشر حسن رضا کہانہ
کمال ٹیلنٹ کمال بیٹنگ

پہلے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو! ❤️🏏الحمدللہ!میری پوری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔...
31/07/2026

پہلے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو! ❤️🏏

الحمدللہ!

میری پوری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ آج 9 چک ٹورنامنٹ میں ہم نے 21 رسالہ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ثابت کر دیا کہ محنت، اتحاد اور جذبہ ہی اصل طاقت ہیں۔

خصوصاً ہمارے تمام باؤلرز خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو صرف 41 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ آپ سب کی محنت نے آج کی جیت کو یادگار بنا دیا۔

بیٹنگ میں اعجاز بھائی نے ذمہ دارانہ اور شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ہمارے نوجوان *شکیل بھٹی* کا خوبصورت چھکا دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ ان شاء اللہ آپ دونوں سے آئندہ بھی ایسی ہی بہترین کارکردگی کی امید ہے۔

یہ ہماری مسلسل دوسری فتح ہے۔ پہلے سکیسر ٹورنامنٹ میں فرسٹ راونڈ کا میچ جیتا اور اب بارش کی وجہ سے گراونڈ خراب ہونے کے باوجود ایک مضبوط ٹیم کو یکطرفہ انداز میں شکست دی۔

مجھے اپنی پوری ٹیم پر بے حد فخر ہے۔ یہی اتحاد، یہی محنت اور یہی جذبہ برقرار رکھا تو ان شاء اللہ آنے والے ہر مقابلے میں کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

*شاباش ٹیم، یہ تو ابھی شروعات ہے!* 🏆💚

Address

Bhalwal
40410

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 62 Chak Cricket Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share