16/05/2026
3 سالوں میں پاکستانی اسپیڈ اسٹارز عرش سے فرش تک کیسے پہنچے ؟ 🤔
کیا آپ جانتے ہیں 2023 کے ایشاء کپ سے پہلے روہت شرما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ
یار ہمارے پاس نیٹ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ جیسے بولرز تو نہیں ہوتے، ہم نے انہی بولرز کو کھیل کر پریکٹس کرنی ہوتی ہے جو ہمارے پاس موجود ہیں
شاہین، نسیم اور حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا تھا کہ یہ بہت زبردست بولرز ہیں اور انہی بولرز کی وجہ سے پاکستان ٹیم اتنی بلندیوں پر پہنچی ہے، ون ڈے میں نمبر ون بنی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ان کا بہت اثر و رسوخ جاری ہے .
مگر اب سمجھ نہیں آتی کہ آج صرف تین سال گزرنے کے بعد حارث، نسیم اور شاہین اتنے معمولی کیوں ہوگئے؟
ان کی پیس اتنی کم کیوں ہوگئی؟
ان کی پرفارمنس اتنی خراب کیوں ہوگئی کہ اب کوئی بھی بیٹسمین آکر ان کی پٹائی کر سکتا ہے؟ 💔
یہ سوال میرے ذہن میں بھی ہے اور میں آپ لوگوں سے بھی اس کا جواب مانگتا ہوں 👇