08/06/2026
📢 منڈی جانی خیل کرکٹ گراؤنڈ کو بچانے کے لیے اہم پیغام
منڈی جانی خیل پارک بنانا نامنظور! ❌
یہ صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں، بلکہ ہمارے نوجوانوں کے لیے کرکٹ کا میدان اور امن کا گہوارہ ہے۔ کھیل کے میدان بنے رہیں گے تو ہمارے نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور اور صحت مند رہیں گے۔
💡 ہمارا متبادل اور تعمیری مطالبہ:
ہم پارک بنانے کے مخالف نہیں ہیں، لیکن یہ گراؤنڈ کی قربانی دے کر نہیں ہونا چاہیے۔ انتظامیہ کے لیے بہترین متبادل جگہیں موجود ہیں:
📍 مدرسہ کے ساتھ موجود مشترکہ زمین پر پارک بنایا جائے۔
📍 یا پھر منڈی کے اندر، روڈ کے نیچے والے حصے میں اس پارک کو تعمیر کیا جائے۔
ہم اعلیٰ حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ کرکٹ گراؤنڈ کو برقرار رکھا جائے اور پارک کے لیے متبادل جگہ کا انتخاب کیا جائے تاکہ امن اور کھیل دونوں قائم رہیں۔
اگر کسی نے ھمارا مطلوبہ نہیں مانا تو پھر پورا احتجاج کرے Sahib Zaman