Ajiz Cricket Academy

Ajiz Cricket Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ajiz Cricket Academy, Sports Club, Bajaur Sports Complex, Bajauri Koruna.

عاجز کرکٹ اکیڈمی سے علیحدگیمیں، حبیب دورانی، ذاتی مصروفیات کے باعث عاجز کرکٹ اکیڈمی میں بطور منیجر/مینیجمنٹ ٹیم ممبر مزی...
12/08/2026

عاجز کرکٹ اکیڈمی سے علیحدگی
میں، حبیب دورانی، ذاتی مصروفیات کے باعث عاجز کرکٹ اکیڈمی میں بطور منیجر/مینیجمنٹ ٹیم ممبر مزید اپنی خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔
اس موقع پر اکیڈمی کے چیئرمین اظہار الحق عاجز سمیت تمام آفیشلز، کوچز اور کھلاڑیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں، جنہوں نے دورانِ ذمہ داری بھرپور تعاون اور محبت کا مظاہرہ کیا۔
عاجز کرکٹ اکیڈمی اور اس سے وابستہ تمام افراد کے لیے نیک خواہشات۔ اللہ تعالیٰ اکیڈمی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
حبیب دورانی

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق کا وفد کے ہمراہ عنایت کلے بازار کے صدر عمران ماہر کے ساتھ ان کے دفتر عنایت کلے ...
01/08/2026

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق کا وفد کے ہمراہ عنایت کلے بازار کے صدر عمران ماہر کے ساتھ ان کے دفتر عنایت کلے میں ملاقات ۔ وفد میں ان کے ہمرہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری زبیر خان، آفس سیکرٹری حسین احمد اور امیر اقبال شامل تھے۔ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر عمران ماہر کو کھیلوں کے پروموشن کیلئے اپنے وژن سے آگاہ کیا ۔ عمران ماہر نے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انشاء اللّٰہ تاجر برادری کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء اللّٰہ ہر طرح کے خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہونگے۔ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ضلع باجوڑ میں سماجی اور دکھی انسانیت کے خدمت پر عمران ماہر کو تعریفی سند سے نوازا ۔ عمران ماہر نے وفد کا شکریہ ادا کیا

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026 کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دیریجنل، ڈیپارٹمنٹل، ضلعی اور زونل ٹیموں پر نئی فٹن...
28/07/2026

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026 کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی

ریجنل، ڈیپارٹمنٹل، ضلعی اور زونل ٹیموں پر نئی فٹنس پالیسی کا اطلاق ہوگا

تمام عمر کے کھلاڑیوں کے لیے جامع فٹنس ٹیسٹنگ اور فٹنس بہتری کا منصوبہ متعارف

ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے دو سطحی فٹنس پلان تیار کر دیا

نئی فٹنس پالیسی بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی

ٹائر ون میں ریجنل، فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شامل ہوں گی

ٹائر ٹو میں سینئر ڈسٹرکٹ، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے

ٹائر ون کے کھلاڑی 11 مختلف ٹیسٹ دیں گے

ٹائر ٹو کے کھلاڑی مجموعی طور پر آٹھ مختلف ٹیسٹ سے گزریں گے

ٹائر ون میں آٹھ یا اس سے زیادہ ریڈ سکور حاصل کرنے والا کھلاڑی فیل قرار پائے گا

ٹائر ٹو میں چھ یا اس سے زیادہ ریڈ سکور پر کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام تصور ہوگا

فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑیوں کو تمام ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوں گے

کامیاب کھلاڑیوں کا چھ ماہ بعد دوبارہ فٹنس جائزہ لیا جائے گا

پی سی بی کے منظور شدہ سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز ملک بھر میں فٹنس ٹیسٹ منعقد کریں گے

فٹنس ٹیسٹ کے نتائج نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیے جائیں گے

عاجز کرکٹ اکیڈمی   کے فیوچر سٹار نوید بابر کی پاکستان U-17 ٹیم میں سلیکشن پر تمام گروپ ممبرز، اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے...
28/07/2026

عاجز کرکٹ اکیڈمی کے فیوچر سٹار نوید بابر کی پاکستان U-17 ٹیم میں سلیکشن پر تمام گروپ ممبرز، اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے نوید بابر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اللہ پاک نوید بابر کو کامیابیاں عطا فرمائے اور اکیڈمی اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین

صدیق آباد سپر لیگ پہلا ایڈیشن صدیق آباد میں زورو شور سے جاری آج پہلے سیمی فائنل میں پختون زلمی نے باجوڑ زلمی کو پہلی سیم...
28/07/2026

صدیق آباد سپر لیگ پہلا ایڈیشن صدیق آباد میں زورو شور سے جاری آج پہلے سیمی فائنل میں پختون زلمی نے باجوڑ زلمی کو پہلی سیمی فائنل میں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ابوہریرہ کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق تھے ان کے ہمرہ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے آفس سیکرٹری حسین احمد اور امیر اقبال بھی تھے ۔ صدر اظہار الحق نے کھلاڑی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللّٰہ ضلع باجوڑ میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور اس کو پالش کرنے کے ضرورت ہے انشاء اللّٰہ ہم تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور ضلع باجوڑ کے کرکٹ کو بلندیوں پر پہنچانے کے کوشش کرینگے ۔ آئندہ سال ہونے والے صدیق آباد سپر لیگ کو اس سے بہتر طریقے سے آرگنائز کرینگے ۔ صدر اظہار الحق نے آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے نقد 10 ہزار روپے دیے ۔

مسرور کاسمیٹکس کے جی ایم مظہر علی صاحب کا باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ۔ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق کے ساتھ...
28/07/2026

مسرور کاسمیٹکس کے جی ایم مظہر علی صاحب کا باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ۔ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق کے ساتھ ملاقات اس موقع پر فاٹا ریجن کے سابقہ اقبال حسین، سابقہ صدر اسماعیل، وحید گل ، قاضی عزیز الحق، امیر اقبال بھی موجود تھے۔ مظہر علی نے عاجزکرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور کھلاڑیوں میں گفٹ تقسیم کی اور اکیڈمی کے بہتری کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ عاجزکرکٹ اکیڈمی کے بانی رکن قاضی عزیز الحق اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے آفس سیکرٹری حسین احمد سر نے مظہر علی کو اکیڈمی کے طرف سے خصوصی شیلڈ پیش کیا ۔

اج بھی بنوری کرکٹ کلب نے شاہجہان کرکٹ گراؤنڈ پر  شاندار جیت حاصل کیا  بنوری کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ک...
27/07/2026

اج بھی بنوری کرکٹ کلب نے شاہجہان کرکٹ گراؤنڈ پر شاندار جیت حاصل کیا بنوری کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ 35 اوورز میں 246 رنز بنائے جس میں ایاز نے 75 ثاقب نے 45 اور جواد نے 38 رنز بنایا جواب میں مخالف ٹیم نے 232 رنز پر ال اؤٹ ہو گیا بولنگ میں بنوری کرکٹ کلب کی طرف سے شاہد نے تین ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر نگرانی ضلع باجوڑ کے مندرجہ ذیل سکولز کے کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز 5 اور 6 آگست کو باجوڑ سپورٹس کمپلی...
26/07/2026

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر نگرانی ضلع باجوڑ کے مندرجہ ذیل سکولز کے کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز 5 اور 6 آگست کو باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں شینواری کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔ تمام سکولوں کے کھلاڑی اپنے مقررہ وقت اور تاریخ کو اپنے حاضری یقینی بنائے

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق منسٹر مبارک زیب کو باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس میں ب...
26/07/2026

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق منسٹر مبارک زیب کو باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس میں بنیادی ضروریات اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دے رہے ہیں

ہمارے باجوڑ کے ایک ینگ اور محنتی  کرکٹرTalha Khan Rodbari کا والد صاحب محترم  سعودی عرب میں شدید بیمار ہے مخیر حضرات اسے...
26/07/2026

ہمارے باجوڑ کے ایک ینگ اور محنتی کرکٹر
Talha Khan Rodbari
کا والد صاحب محترم سعودی عرب میں شدید بیمار ہے
مخیر حضرات اسے پاکستان لانے میں مدد کریں اور دعاؤں میں بھی یاد رکھیں
🚨 انسانی ہمدردی کی اپیل

باجوڑ کے ایک نوجوان اس وقت سعودی عرب میں کومے (Coma) کی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں فوری طور پر پاکستان منتقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اپنے اہلِ خانہ کے درمیان رہتے ہوئے ان کا علاج جاری رکھا جا سکے۔

بدقسمتی سے مریض کے اہلِ خانہ سعودی عرب سے پاکستان منتقل کرنے کے بھاری اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

تمام مخیر حضرات، فلاحی تنظیموں اور صاحبِ حیثیت افراد سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون بھی ایک قیمتی جان کو اپنے وطن واپس لانے اور علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

رابطہ نمبرز:
🇸🇦 سعودی عرب: 966925162057+
🇵🇰 پاکستان03434142141
مالی تعاون کے لیے:

👤 اکاؤنٹ ٹائٹل: Arshad
PK86BKIP0314600005150001
Bank Islami
📲 EasyPaisa: 0343-4142141

اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور مریض کو جلد از جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین۔

#باجوڑ

Address

Bajaur Sports Complex
Bajauri Koruna
18650

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+923002950811

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajiz Cricket Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share