24/06/2026
فٹبال کی تاریخ کا بدترین میچ!!
فٹبال میں جہاں بہت اچھی کہانیاں نظر آتی ہیں، وہیں کچھ ایسی کہانیاں بھی ہیں جنہیں آج تک برے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔ "گیہوں کا شرمناک دن" یا Disgrace of Gijón بھی فٹبال کی ایک بدترین کہانی ہے۔
فیفا ورلڈکپ 1982 سپین میں کھیلا جارہا تھا۔ الجزائر، آسٹریلیا، ویسٹ جرمنی اور چیلے ایک گروپ میں تھے۔ الجزائر نے حیرت انگیز طور پر دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن اور اس وقت کی یورپین چیمپئن ویسٹ جرمنی کو ہرا کر فٹبال کی دنیا کو حیران کردیا تھا۔ چیلے اپنے تینوں میچز ہار گئی تھی اور آسٹریا نے الجزائر کو ہرا رکھا تھا یوں اب دو ٹیمیں یعنی آسٹریا اور الجزائر دو دو میچز جیت چکی تھیں جبکہ ویسٹ جرمنی چیلے سے ایک میچ جیتی تھی، الجزائر سے میچ ہاری تھی اور آخری میچ اب آسٹریا اور ویسٹ جرمنی کے خلاف تھا۔
ویسٹ جرمنی یہ میچ اگر صرف ایک گول سے جیتتا تو گول ڈفرینس پر یعنی کس نے زیادہ گول مارے اور کم گول کھائے، اس بنیاد پر وہ اگلے راؤنڈ میں چلا جاتا اور الجزائر باہر ہوجاتا۔ آسٹریا نے وہاں ویسٹ جرمنی کے ساتھ سیٹنگ کی، ویسٹ جرمنی نے دسویں منٹ میں گول کیا اور پورا میچ دونوں ٹیموں نے ایسے ہی گزار دیا یوں آسٹریا اور ویسٹ جرمنی ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ الجزائر بہترین فٹبال کھیل کر بھی ان دونوں ٹیموں کی خباثت کیوجہ سے باہر ہوگیا۔ سپین کے شہر گیہوں میں ہونے والے اس میچ میں شائقین نے دونوں ٹیموں کو بدترین گالیوں سے نوازا اور اس میچ کو گیہوں کا شرمناک دن قرار دیا گیا۔
فیفا نے اس میچ پر ایکشن لیا اور آئندہ کے لیے یہ اصول طے کیا کہ گروپ کے تمام آخری میچز ایک ہی وقت میں شروع ہوں گے۔ یوں اب ہمیں آج رات سے اکٹھے دو دو میچز دیکھنے کو ملیں گے، چیمپئنز لیگ میں بھی گروپ سٹیج کے آخری دن اکٹھے 18 میچز ہورہے ہوتے ہیں اور اسی طرح پریمیر لیگ میں بھی آخری دن تمام ٹیمیں اکٹھی ایکشن میں ہوتی ہیں۔
آج رات تین گروپس گروپ اے، بی اور سی کے تمام میچز ہوجائیں گے، چھ میچز ایک ہی رات میں دیکھیں گے اور باقی نو گروپس بھی آئندہ تین دنوں میں نمٹ جائیں گے۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے پیج SBR Sports کو ضرور فالو کریں۔