XeroTrades

XeroTrades Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from XeroTrades, Sports, Moza Tibbi dhakwan, Ahmadpur East.

🚨 REPORTS 🚨Indian Head Coach Gautam Gambhir has reportedly received a death threat following the recent Pahalgam attack ...
24/04/2025

🚨 REPORTS 🚨

Indian Head Coach Gautam Gambhir has reportedly received a death threat following the recent Pahalgam attack in Jammu & Kashmir.

According to reports, the former BJP MP received two threatening emails on April 22. He has approached the Delhi Police, filed an official complaint, and requested increased security for his family.

22/11/2024

India are 150 all-out

بمراہ اور کمنز کا ٹکراؤ۔۔!!بارڈر-گواسکر ٹرافی 2024 کا جنون اپنے عروج پر ہے! آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والی اس یا...
21/11/2024

بمراہ اور کمنز کا ٹکراؤ۔۔!!

بارڈر-گواسکر ٹرافی 2024 کا جنون اپنے عروج پر ہے! آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والی اس یادگار سیریز میں دونوں ٹیموں کی قیادت فاسٹ بولرز کر رہے ہیں، جہاں آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ اپنی اپنی ٹیموں کو میدان میں لے کر آئیں گے۔ یہ سیریز 22 نومبر کو پرتھ میں شروع ہو رہی ہے یعنی کل اور امید ہے کہ شائقین کرکٹ کے لیے سنسنی خیز لمحات کا باعث بنے گی۔

جسپریت بمراہ ٹیم انڈیا کی قیادت روہت شرما کی غیر موجودگی میں کر رہے ہیں، جو ننھے مہمان کی آمد کی خوشی میں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔ ہماری جانب سے روہت شرما کو اس خوشی پر دلی مبارکباد! روہت کا تجربہ اور قیادت اپنی جگہ، لیکن بمراہ اپنی زبردست بولنگ اور مضبوط اعصاب کے ساتھ یہ ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری طرف، پیٹ کمنز کے لیے یہ سیریز ایک امتحان سے کم نہیں۔ آسٹریلیا کو اپنے گھر پر بھارت سے پچھلی دو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، اور اب کمنز کی قیادت میں ٹیم پرانی شکستوں کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔

کمنز اپنی ٹیم کی آل راؤنڈ کارکردگی پر بھروسہ کریں گے۔ بمراہ کا مقصد اپنی تیز بولنگ لائن کو کارآمد بنانا ہوگا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بمراہ بطور کپتان اپنا پہلا بڑا امتحان پاس کرتے ہیں یا کمنز اپنے خواب کو حقیقت میں بدلتے ہیں۔ اس سیریز کے دوران نہ صرف کرکٹ بلکہ جذبات کا بھی ایک دلکش کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

سیریز پر مکمل تجزیہ یا اپڈیٹ آپ کو Analysis With Hasaan پر ملتی رہیں گی تو لائک کریں اور شیئر کرنا تو ہرگز نہیں بھولنا۔

"T20s or Tests?""They are all the same, mate"
21/11/2024

"T20s or Tests?"

"They are all the same, mate"

ICC CHAMPIONS TROPHY TOUR: Shadab Khan was present at the Pakistan Monument in Islamabad.  |   |   |   |
17/11/2024

ICC CHAMPIONS TROPHY TOUR: Shadab Khan was present at the Pakistan Monument in Islamabad.

| | | |

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کے لیے مایوس ...
16/11/2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، جہاں آسٹریلیا نے 13 رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا کے بلے بازوں نے جارحانہ آغاز کیا، لیکن پاکستانی بولرز، خاص طور پر حارث رؤف اور عباس آفریدی، نے زبردست کم بیک کیا۔ حارث نے 4 وکٹیں لیں، جبکہ عباس آفریدی نے 3 شکار کیے۔ آسٹریلیا 147 رنز تک محدود رہا، لیکن یہ ہدف پاکستانی بیٹنگ لائن کے لیے کافی ثابت ہوا۔

(..مزید ایسی معلومات کیلیے ہمارا پیج Analysis With Hasaan کو ضرور فالو کریں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔۔)

پاکستان کی اننگ مایوس کن رہی۔ ابتدائی بلے باز بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے، سوائے عثمان خان کے، جنہوں نے 52 رنز کی دلیرانہ اننگ کھیلی۔ باقی کھلاڑیوں کی سست رفتار اور غیر مستقل مزاجی نے پاکستان کو مشکلات میں ڈال دیا۔ اسپینسر جانسن نے اپنی شاندار بولنگ سے 5 وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب، پاکستانی ٹیم نے فیلڈنگ میں متعدد کیچ چھوڑے، جو شکست کی بڑی وجوہات میں شامل تھے۔

یہ میچ پاکستانی ٹیم کے لیے ایک اہم سبق تھا، جہاں فیلڈنگ اور مڈل آرڈر بیٹنگ کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے۔ اگلے میچ میں فتح کے لیے ٹیم کو زیادہ محنت اور حکمتِ عملی سے کھیلنا ہوگا۔

کرکٹ کے افق پر ایک نیا ستارہ چمک رہا ہے، اور اس کا نام تلک ورما ہے! جنوبی افریقہ کی سرزمین پر، جہاں تیز گیند بازی اور با...
16/11/2024

کرکٹ کے افق پر ایک نیا ستارہ چمک رہا ہے، اور اس کا نام تلک ورما ہے! جنوبی افریقہ کی سرزمین پر، جہاں تیز گیند بازی اور باؤنسی پچز بیٹسمینوں کے صبر کا امتحان لیتی ہیں، تلک نے اپنے بلے سے وہ کارنامہ کر دکھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

لگاتار دو ٹی ٹوئنٹی سنچریاں—یہ صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ ان کے جارحانہ کھیل کی عکاسی کرتے ہیں۔ جوہانسبرگ کی وکٹ پر کھیلتے ہوئے، جہاں بڑی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی لڑکھڑا جاتے ہیں، تلک ورما نے نہ صرف گیند بازوں کی دھلائی کی بلکہ اپنی ٹیم کو ایک مستحکم پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔

("...آگے جانے سے پہلے Analysis With Hasaan کو فالو کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ تحریر شیئر کریں۔۔۔")

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اگر یہ اننگز بھارت کے میدانوں پر ہوتیں تو شاید اتنی توجہ نہ ملتیں۔ لیکن افریقہ کی کنڈیشنز میں اس طرح کی کارکردگی واقعی ایک الگ کہانی بیان کرتی ہے۔ یہ نوجوان کھلاڑی نہ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلا رہا ہے بلکہ آنے والے وقت میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم ستون بننے کی جھلک بھی دے رہا ہے۔

تلک ورما نے ان دو اننگز کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی نہیں، بلکہ ایک مکمل میچ ونر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ابھی یہ آغاز ہے، اور اگر یہی تسلسل رہا تو دنیا تلک ورما کو طویل عرصے تک یاد رکھے گی۔

بھارتی ٹیم کو یہ یقیناً خوش قسمتی حاصل ہے کہ ان کے پاس ایسا ٹیلنٹ موجود ہے۔ دیکھتے ہیں کہ یہ نوجوان آگے کتنا بڑا سفر طے کرتا ہے، لیکن ایک بات تو طے ہے کہ تلک ورما نے اپنا اثر چھوڑ دیا ہے، اور کرکٹ کی دنیا ان کے سفر کو بغور دیکھ رہی ہے۔ ایسے مزید تجزیہ کرکٹ کی ہر نئی خبر سے جڑے رہنے کیلئے ہمارے پیج کو ضرور فالو کریں۔

کرکٹ کی دنیا میں 2024 کو ایک ایسا سال ہے جو ریکارڈ توڑ بیٹنگ پرفارمنسز سے بھرا ہوا ہے۔ حالیہ چند ہفتوں میں مردوں کے T20 ...
16/11/2024

کرکٹ کی دنیا میں 2024 کو ایک ایسا سال ہے جو ریکارڈ توڑ بیٹنگ پرفارمنسز سے بھرا ہوا ہے۔ حالیہ چند ہفتوں میں مردوں کے T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں چار مرتبہ ریکارڈ سکورز بنائے گئے ہیں، جو اس فارمیٹ میں بیٹنگ کی نئی بلندیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

("۔۔۔نیچے جانے سے پہلے اگر آپ ہماری معلومات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو Analysis With Hasaan کو فالو کریں اور اس پوسٹ کو شیئر کرتے جائیں۔۔۔")

344-4: زمبابوے بمقابلہ گیمبیا
یہ سال کے سب سے بڑے ٹوٹل کے ساتھ نمایاں ہے۔ زمبابوے نے گیمبیا (شاید نام ہی پہلی بار سنا ہو) کے خلاف ایک شاندار اننگز کھیلی اور 344 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، جو T20 کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

314-3: نیپال بمقابلہ منگولیا (2023)
یہ سکور پچھلے سال کا تھا لیکن اس کی گونج 2024 میں بھی سنائی دے رہی ہے۔ نیپال نے منگولیا کے خلاف یہ شاندار کارکردگی دکھائی۔

297-6: انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش
بھارت نے اپنی بیٹنگ پاور کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف 297 رنز بنائے، جو سال کی ایک اور بڑی اننگ تھی۔

286-5: زمبابوے بمقابلہ سیشلز
زمبابوے نے ایک اور شاندار کارکردگی دکھائی اور سیشلز (کرکٹ میں اب چھوٹی ٹیموں نے آگے بڑھنا شروع کردیا ہے تو ایسے نئے نام سننے کو ملتے رہے گے) کے خلاف 286 رنز بنائے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

283-1: انڈیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ
رات بھارت نے ایک اور شاندار اننگ کھیلی، جنوبی افریقہ کے خلاف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔

یہ سکورز ظاہر کرتے ہیں کہ T20 کرکٹ کس قدر تیزی سے بدل رہی ہے۔ بیٹنگ کا نیا انداز اور بڑی بڑی پارٹنرشپس کھیل کے معیار کو بلند کر رہی ہیں۔ اس رفتار سے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آنے والے مہینوں میں مزید کون سے ریکارڈز ٹوٹتے ہیں۔

جب دو دھارے مل جائیں تو دریا بنتا ہے، اور جب دو بہترین بلے باز مل جائیں تو تاریخ لکھی جاتی ہےبابر اعظم اور محمد رضوان کی...
15/11/2024

جب دو دھارے مل جائیں تو دریا بنتا ہے، اور جب دو بہترین بلے باز مل جائیں تو تاریخ لکھی جاتی ہے

بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی، جسے دنیا "رزبار" کے نام سے جانتی ہے، ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سو شراکتوں کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ ان کی سب سے شاندار کارکردگی 203* رنز کی ناقابلِ شکست شراکت تھی، جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بنائی۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی20 میں ایک بار پھر ان دونوں بلے بازوں سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ آسٹریلیا کی تیز رفتار باؤلنگ اٹیک، پاکستانی بیٹنگ لائن کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ جب بابر اور رضوان کریز پر جم جائیں، تو دنیا کی کسی بھی باؤلنگ اٹیک کو بے اثر کر سکتے ہیں۔

بابر اعظم کی کلاسیکل بیٹنگ اور محمد رضوان کی جارحانہ تکنیک ایک دوسرے کو مکمل کرتی ہیں۔ جہاں بابر سکون سے کھیل کو سنبھالتے ہیں، وہیں رضوان حریف باؤلرز کو دباؤ میں لاتے ہیں۔ یہ امتزاج نہ صرف پاکستان کی کامیابی کا راز ہے بلکہ دنیا بھر کے شائقین کو محظوظ کرنے کا ذریعہ بھی۔

کل کے میچ میں، کیا یہ جوڑی ایک بار پھر چمک دکھا سکے گی؟ کیا "رزبار" آسٹریلیا کے باؤلنگ اٹیک کو شکست دے کر پاکستان کو فتح دلائے گی؟ شائقین کو امید ہے کہ یہ دونوں ایک اور یادگار اننگ کھیل کر قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

میچ کی تفصیلات:
دوسرا ٹی20
کل بروز ہفتہ
دوپہر 1:00 بجے

Analysis With Hasaan

ہر عظیم کھلاڑی کا سفر ایک نہ ایک دن اختتام پذیر ہوتا ہے، لیکن اس کے چھوڑے نقوش ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔نیوزی لینڈ ک...
15/11/2024

ہر عظیم کھلاڑی کا سفر ایک نہ ایک دن اختتام پذیر ہوتا ہے، لیکن اس کے چھوڑے نقوش ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے اعلان کر دیا ہے کہ انگلینڈ سیریز کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے، سوائے اس کے کہ نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں لارڈز تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے۔ یہ ایک دور کا خاتمہ ہوگا، جس میں ساؤتھی نے اپنی شاندار گیندبازی سے شائقین کو یادگار لمحات دیے۔

(آگے پڑھنے سے پہلے ہمارے پیج " Analysis With Hasaan " کو فالو کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں)

ٹم ساؤتھی کی یہ رخصتی نہ صرف نیوزی لینڈ کرکٹ بلکہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی ایک بڑا لمحہ ہے۔ ان کی محنت اور جذبے نے انہیں کرکٹ کی دنیا میں ہمیشہ کے لیے ممتاز مقام بخشا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اپنے آخری سفر کو فائنل کی صورت میں امر کر سکتے ہیں یا نہیں۔

Address

Moza Tibbi Dhakwan
Ahmadpur East
06222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when XeroTrades posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category