FR Studio

FR Studio FR STUDIO
(2)

حلیمہ سعدیہؓ کا گھر....طائف کے قریب بنی سعد کے صحرائی علاقے میں آج بھی بعض ایسے آثار و نشانات موجود ہیں جنہیں حضرت حلیمہ...
28/08/2026

حلیمہ سعدیہؓ کا گھر....

طائف کے قریب بنی سعد کے صحرائی علاقے میں آج بھی بعض ایسے آثار و نشانات موجود ہیں جنہیں حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے مقام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یہی وہ بابرکت ماحول تھا جہاں رسول اللہ ﷺ نے اپنے بچپن کا ابتدائی زمانہ گزارا اور بنی سعد کی پاکیزہ فضا میں پرورش پائی۔ یہاں وہ پتھر اب بھی ہیں جنہوں نے آقائے نامدار علیہ السلام کے مبارک قدموں کا بوسہ لیا ہے۔
سیرتِ نبوی ﷺ میں اس مقام کو خاص اہمیت حاصل ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے بچپن کے ایک دور میں بنی سعد کے درمیان قیام فرمایا۔ اس زمانے میں عرب کے دیہی علاقوں کی فضا نسبتاً صاف اور سادہ تھی، جبکہ بنی سعد اپنی فصاحت، شستہ زبان اور صاف لہجے کے لیے مشہور تھے۔ یہی وجہ تھی کہ عرب اپنے بچوں کو دیہات میں بھیجتے تھے تاکہ وہ خالص اور فصیح عربی زبان سیکھیں اور مضبوط جسمانی ماحول میں پرورش پائیں۔
سیرت اور احادیث کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے ہاں بنی سعد میں قیام فرمایا اور اسی زمانۂ طفولیت میں شقِ صدر کا عظیم واقعہ بھی یہیں پیش آیا، جس کا ذکر صحیح احادیث میں موجود ہے۔
آج اس مقام پر اگرچہ بہت کم آثار باقی رہ گئے ہیں، لیکن اس کی نسبت رسول اللہ ﷺ کے مبارک بچپن سے ہونے کی وجہ سے یہ جگہ سیرتِ نبوی ﷺ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خاص کشش رکھتی ہے۔ یہ وہ سرزمین ہے جہاں خاتم النبیین ﷺ نے اپنی زندگی کا ابتدائی زمانہ گزارا، جہاں آپ ﷺ نے صحرائی زندگی کی سادگی دیکھی اور جہاں سے آپ ﷺ کی مبارک شخصیت کے ابتدائی نقوش نمایاں ہوئے۔
یہی دیارِ بنی سعد ہیں، جنہوں نے تاریخ کے عظیم ترین انسان ﷺ کے بچپن کو اپنی آغوش میں جگہ دی۔ یہی وہ بادیہ تھا جہاں حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا نے اس بچے کو اپنے دامن میں پالا جس نے آگے چل کر پوری دنیا کی تقدیر بدل دینی تھی۔
اور حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا ہی نہیں، ان کی صاحبزادی حضرت شَیماء رضی اللہ عنہا کو بھی رسول اللہ ﷺ سے غیر معمولی محبت تھی۔ وہ آپ ﷺ کی رضاعی بہن تھیں اور بچپن میں آپ ﷺ کے ساتھ کھیلا کرتی تھیں۔ بعد کے زمانے میں جب وہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے حاضر ہوئیں تو آپ ﷺ نے انہیں پہچان لیا اور نہایت محبت و اکرام سے پیش آئے۔
حضرت شَیماء رضی اللہ عنہا کائنات کی سب پہلی نعت خواں ہیں۔ وہ اپنے پیارے محمد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اشعار گنگنایا کرتی تھیں۔ ان اشعار بھی سیرت کی بعض کتابوں میں ذکر ملتا ہے، جن میں وہ اپنے بھائی محمد ﷺ کے بارے میں کہتی تھیں:
يا ربَّنا أبقِ لنا محمدًا
حتى أراه يافعًا وأمردا
ثم أراه سيدًا مسوَّدا
وأكبت أعاديه معًا والحسَّدا
"اے ہمارے رب! محمد ﷺ کو ہمارے درمیان سلامت رکھ، یہاں تک کہ ہم انہیں جوانی کی دہلیز پر پہنچتے دیکھیں، پھر انہیں ایسا سردار دیکھیں جو عزت و سیادت سے سرفراز ہو اور ان کے تمام دشمنوں اور حاسدوں کو ذلت نصیب ہو۔"
غزوہ حنین کی فتح کے وقت حضرت شَیماء رضی اللہ عنہا نے اپنی اس خواہش کو پورا ہوتے ہوئے دیکھا اور ان کے بھائی سید الکونین علیہ افضل التحیات و الصلوٰت عرب کے بادشاہ بن گئے۔
بنی سعد کی یہ خاموش وادی آج بھی گویا تاریخ سے کہہ رہی ہے:
یہ وہ جگہ ہے جہاں محمد ﷺ کا بچپن گزرا تھا… یہ وہ آغوش ہے جس نے رحمتِ عالم ﷺ کو اپنی محبت میں پالا تھا۔

اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا محمد ﷺ۔

16/07/2026

“Why Do You Love Dad More? 😭😂”
She revealed the secret parent partnership 😭😂

16/07/2026

طاقت سے زیادہ عقل کا پلڑا بھاری ہوتا ہے

A decade can completely reshape the billionaire rankings. Bill Gates grew steadily, while Elon Musk’s wealth saw an extr...
11/07/2026

A decade can completely reshape the billionaire rankings. Bill Gates grew steadily, while Elon Musk’s wealth saw an extraordinary rise between 2016 and 2026.

Which transformation surprised you the most?

Address

Kuala Lumpur
55100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FR Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category