13/09/2026
السلام علیکم ممبران،
گزشتہ رات کوریڈونیا کرکٹ کلب کے تمام اراکین اور ٹیم نے ہمارے نئے کلب صدر، جناب زاہد محمود ڈھلوں صاحب کا خیرمقدم کرنے کے لیے ایک شاندار ڈنر کا اہتمام کیا۔
اس پروقار تقریب میں ٹیم اور اراکین کی جانب سے جناب زاہد محمود ڈھلوں صاحب کو کلب میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ایک یادگاری شیلڈ (Welcome Shield) بھی پیش کی گئی۔
ہم انہیں کوریڈونیا کرکٹ کلب کی صدارت سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ ان کی قیادت میں ہمارا کلب مزید کامیابیاں حاصل کرے گا اور کرکٹ کے میدان میں نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔
تمام اراکین کا اس خوبصورت شام کو کامیاب اور یادگار بنانے کے لیے دل سے شکریہ۔
کوریڈونیا کرکٹ کلب