جامعہ ہدایت الاسلام نایتہ مونڈلہ اندور

  • Home
  • India
  • Indore
  • جامعہ ہدایت الاسلام نایتہ مونڈلہ اندور

جامعہ ہدایت الاسلام نایتہ مونڈلہ اندور jamia hidayatul islam nayta mundla indore madhya pardesh. india

13/12/2018

دعا ہے کہ اس موسم تعطیلات میں خوشی اور امن آپ کے ہمراہ ہو

22/01/2018

. بِسْمِ الْلّٰهِ الْرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم❣◑Bismillahirrahmanirraheem◐❣ ╰┄┅┅┅┅┅┅┅┄۞┄┅┅┅┅┅┅┅┄╯
*آپ کے گھر آپ کے نہیں بلکہ آپ کی بیویوں کے ہیں !*
​

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*قرآن کریم سے چند آیات:-*

*یہ آیت نظر سے گزری:-" لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ " ﴿1 الطلاق﴾*
( نہ تم انہیں ان کے گھروں سے نکالو )

اللہ مالک الملک نے کیوں گھروں عورتوں کی طرف منسوب کیا حالانکہ کہ وہ مردوں کی ملکیت ہوتے ہیں ؟!

اس چیز نے مجھے ابھارا کہ ایسی آئتیں دیکھیں جائیں جن میں گھروں کو عورتوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ، مجھے یہ آئتیں ملیں ، جو عورت کی عزت افزائی ، اس کی قدرومنزلت اور اسلام میں اس کے مقام کے لیے کافی ہیں :

*"وَرَاوَدَتْهُ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا عَنْ نَفْسِهِ "﴿23 يوسف﴾*
(اس عورت نے جس کے گھر میں یوسف تھے، یوسف کو بہلانا پھسلانا شروع کیا کہ وه اپنے نفس کی نگرانی چھوڑ دے)

عزیز مصر کی بیوی نے سیدنا یوسف علیہ السلام کو بہکانا چاہا اور دعوت گناہ دی ، اس کے باوجود اللہ مالک الملک نے یہ نہیں فرمایا کہ عزیز مصر کی بیوی نے بہکایا یا عزیز مصر کے گھر میں اس کی بیوی نے بہکایا

*"وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَىٰ فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَالْحِكْمَةِ"﴿34 الأحزاب﴾*
(اور تمہارے گھروں میں اللہ کی جو آیتیں اور رسول کی احادیث پڑھی جاتی ہیں ان کا ذکر کرتی رہو)

اللہ مالک الملک کی کیا شان ہے ۔ ۔ کیا یہ گھر نبی ﷺ کی ملکیت نہیں ، لیکن انہیں کیوں آپ ﷺ کی ازواج مطہرات سے منسوب کیا ؟!

اس میں ہر مرد کے لیے ایک پیغام ہے کہ : اگر تم مادی لحاظ سے گھروں کے مالک ہو تو عورت معنوی لحاظ سے گھر کی مالک ہے ، یہ گھر ہی اس کی زندگی ہے ، اس کی مملکت ہے ، تمہیں فکر معاش گھر سے باہر رکھتا ہے ، تمہاری زندگی گھر اور باہر گزرتی ہے ، لیکن عورت کے لیے اس کا گھر ہی اس کی پناہ گاہ اور اس کا محافظ ہے ، اگرچہ وہ بھی گھر سے باہر نکلتی ہے لیکن یہ بات ثانوی امور کی حیثیت رکھتی ہے ، جہاں تک گھر کی بات ہے تو یہ عورت کو عزت ، حفاظت ، اہمیت اور مرتبہ و مقام دیتا ہے ۔ گھر انسان کے لیے امن و امان کا مصدر ہے اور اللہ مالک الملک نے گھر کو عورت کے ساتھ منسوب کیا ہے

*لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ ﴿1 الطلاق﴾*
( نہ تم انہیں ان کے گھروں سے نکالو)

حتی کہ آپس میں اختلاف کے وقت اور جب لڑائی شدت پکڑ جائے اور بات طلاق رجعی تک پہنچ جائے ، یہ گھر اُس کا گھر ہے ، اُس پر ظلم کرنے سے بچیں ، اس کی بےعزتی نہ کریں ، اسے دھتکاریں مت ، اس کے جذبات کو ٹھیس مت پہنچائیں ، اسے بے کس اور بے بس ثابت مت کریں
کہ وہ اس گھر میں فقط مہمان ہے جب چاہا گھر سے نکال دیا
یاد رکھیں آپ مادی لحاظ سے گھر کے مالک ہیں اور اللہ مالک الملک نے عورت کو معنوی لحاظ سے گھر کی مالک بنایا ہے

اور اے میری بہن !
اپنے گھر میں رہو اور قرار پکڑو
ضد ، ہٹ دھرمی اور طمع و لالچ کے ساتھ نہیں
بلکہ پیار و محبت کے ساتھ رہو اور اس احساس کے ساتھ کہ اس گھر کو اللہ مالک الملک نے آپ کے ساتھ منسوب کیا ہے

اپنے گھروں میں رہو آپ کا گھر ہی آپ کی اولین ترجیح ہونا چاہیئے
اپنے گھروں میں رہو ، اور اللہ کا شکر کرتی رہو ، جس نے عورت کو یہ عزت اور مرتبہ و مقام دیا

ایک آیت باقی رہ گئی کہ ازدواجی زندگی میں جس میں گھر کو عورت کی طرف منسوب نہیں کیا گیا :
"واللاتي يأتين الفاحشة من نسائكم فاستشهدوا عليهن أربعة منكم فإن شهدوا فأمسكوهن في البيوت '' ﴿١٥﴾ سورة النساء
(تمہاری عورتوں میں سے جو بے حیائی کا کام کریں ان پر اپنے میں سے چار گواه طلب کرو، اگر وه گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں قید رکھو)

ہمارا دین کتنا پیارا دین ہے ، جو لوگ کہتے ہیں کہ اسلام عورتوں پر ظلم کرتا ہے
اگر وہ انصاف اور دیانتداری سے کام لیں تو وہ بھی یہ اعلان کرنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ اسلام ہی نے عورت کو عزت اور مقام دیا ہے ۔

*منقول:-(اصل مضمون عربی میں تھا ، افادہ عام کے لیے اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے)* ╭┄┅◐═══◐══♡◐♡══◐═══◐┅┄╮ +91 8888430626
♡Amin Palekar♡
╰┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄╯

Address

Wali Nagar Mundla Nayta Indore
Indore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ ہدایت الاسلام نایتہ مونڈلہ اندور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share