24/02/2026
یہ ہے اصل کالی آندھی کی پہچان! 🌪🔥
شمرون ہیٹمائر نے 34 گیندوں پر 85 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، رومن پاول نے 35 گیندوں پر 59 رنز جوڑے، شیرفین ردرفورڈ نے صرف 13 گیندوں پر ناقابلِ شکست 31 رنز بنائے جبکہ روماریو شیفرڈ نے 10 گیندوں پر 21 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر اسکور کو آسمان تک پہنچا دیا۔
ویسٹ انڈیز نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنا ڈالے — جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا اب تک کا سب سے بڑا ٹیم اسکور ہے! 🤯🏏🔥💥🌪