CricUrdu

CricUrdu Journalist

18/12/2024
08/01/2023

کیا بابراعظم ایک ناکام کپتان ہے ؟
Public reaction on Babar’s captaincy

سرفراز احمد کے لئے ایک جملہ ؟  |   |   |   |
06/01/2023

سرفراز احمد کے لئے ایک جملہ ؟
| | | |

05/01/2023

شرجیل خان کو کیوں سلیکٹ نہیں کیا؟ آفریدی نے وجہ بتادی

03/01/2023

شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔

شاداب خان بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلیا میں موجود تھے، انہوں نے لیگ میں ہوبارٹ ہوریکینز کی نمائندگی کی۔

آسٹریلوی لیگ میں شاداب خان ہاتھ کی انگلی کی انجری کا بھی شکار ہوئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

واضح رہے کہ شاداب خان نے آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں ہوبارٹ ہوریکینز کی 5 میچز میں نمائندگی کی۔

02/01/2023

آفریدی اور بابر ’ایک پیج‘ پر: ’یہ جملہ سن کر لگتا ہے ضرور کوئی گڑبڑ ہے‘
02/01/2023

آفریدی اور بابر ’ایک پیج‘ پر: ’یہ جملہ سن کر لگتا ہے ضرور کوئی گڑبڑ ہے‘

آفریدی اور بابر ’ایک پیج‘ پر: ’یہ جملہ سن کر لگتا ہے ضرور کوئی گڑبڑ ہے‘

آپ نے کئی بار سیاست میں سنا ہوگا کہ ’ہم ایک پیج پر ہیں۔‘ مگر اب اس اصطلاح کا استعمال کھیلوں کے میدان کے حوالے سے بھی ہونے لگا ہے۔

پاکستان میں سیاستدان اچھے سول ملٹری تعلقات کے لیے اکثر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ’ہم ایک پیج پر ہیں۔‘ مگر گذشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ دونوں ’تقریباً ایک ہی پیج پر ہیں۔‘

شاہد آفریدی نے اس حوالے سے بھی زور دیا ہے کہ ان کے آنے سے مقامی پچز میں کوئی ’بہت بڑا فرق نہیں ہوگا‘ مگر بولرز کے لیے انھیں سازگار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

دریں اثنا کراچی میں آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے پی سی بی نے داخلہ مفت کر رکھا ہے۔

فخر زمان پاکستان کیلئے ایکشن دکھانے کو تیار ہوگئے
01/01/2023

فخر زمان پاکستان کیلئے ایکشن دکھانے کو تیار ہوگئے

فخر زمان پاکستان کیلئے ایکشن دکھانے کو تیار ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان ایک بار پھر پاکستان کے لیے ایکشن دکھانے کے لیے تیار ہوگئے۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک مشکل ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے ایکشن کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کپ میں ردھم بحال کیا، میچ فٹنس واپس آچکی ہے، کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ دو تین ماہ بعد کرکٹ سے دوری کے بعد واپس آنے میں چیلنج ہوتا ہے، انجری کے بعد پہلا میچ کھیلا ذہن میں تھا کہ کہیں دوبارہ انجرڈ نہ ہوجاؤں۔

فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ ون ڈے ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے، نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے حوصلے بلند ہیں، مجھے اچھی پرفارمنس کی اُمید ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہر میچ کھیلنا ہمارے لیے اہم ہوتا ہے، ہم نیوزی لینڈ سے 3 میچز کی سیریز بھی جیتیں گے۔

مجھے لگتا تھا رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی ہیں، محمد عامر
31/12/2022

مجھے لگتا تھا رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی ہیں، محمد عامر

مجھے لگتا تھا رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی ہیں، محمد عامر
لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا، میں پہلے پی ایس ایل میں پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرنے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ نجم سیٹھی صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہاں پریکٹس کا موقع دیا۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی ہیں، مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی۔

محمد عامر نے کہا کہ نجم سیٹھی حمایت کر رہے ہیں لیکن پہلے میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دوں گا۔

Address

London
NG7

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CricUrdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category