بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point

بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point بلوچستان پوائنٹ، ہمارا مقصد سچائی کو عام کرنا اور بلوچستان کی اصل شناخت دنیا کے سامنے لانا ہے۔

کوئٹہ، 06 ستمبر 2026وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ دفاع کے موقع پر پیغاموزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی...
06/09/2026

کوئٹہ، 06 ستمبر 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ دفاع کے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ملکی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے۔ اس دن پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے وطن کے دفاع کے لیے اتحاد، عزم اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی۔

انہوں نے یومِ دفاع کے موقع پر 1965 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

میر سرفراز بگٹی نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے قوم اور افواجِ پاکستان متحد ہیں۔ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہداء کے خاندان پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں، جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔ بلوچستان کے عوام بھی ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے ہیں اور آئندہ بھی قومی سلامتی اور ملکی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

06/09/2026

مستونگ کے باغات کو ہر صورت کاٹنا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان

چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بزرگ قبائلی شخصیت ملک کریم داد محمد حسنی جاں بحق۔
05/09/2026

چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بزرگ قبائلی شخصیت ملک کریم داد محمد حسنی جاں بحق۔

جبری ریٹائرڈ 37 پروفیسرز اینڈ لیکچررز میں سے 6 خواتیں پروفیسرز دوبارہ بحال کر دئے گئے ہیں۔
03/09/2026

جبری ریٹائرڈ 37 پروفیسرز اینڈ لیکچررز میں سے 6 خواتیں پروفیسرز دوبارہ بحال کر دئے گئے ہیں۔

*اسلام آباد میں صرف تعریفیں ہوئیں ہیں ،کسی نمائندے نے سچ کے ساتھ یہ نہیں بتایا کہ بلوچستان کے حالات کیا ہیں.رکن بلوچستان...
03/09/2026

*اسلام آباد میں صرف تعریفیں ہوئیں ہیں ،کسی نمائندے نے سچ کے ساتھ یہ نہیں بتایا کہ بلوچستان کے حالات کیا ہیں.رکن بلوچستان اسمبلی اسد بلوچ کا اسمبلی میں اظہار خیال*

03/09/2026

میں اپنا بیان پر قائم ہو بلوچستان کے وزراءاراکین اور نواب سردار کو بے عزت کیا گیا،صادق عمرانی

03/09/2026

اسلام آباد میں بلوچ اور پشتون کو مہاجر کہا گیا کسی نئ جواب نہیں دیا،صادق عمرانی

صوبائی وزیر صادق عمرانی کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش قرار  داد  صوبائی وزررا ضیا لانگو ‘ نور محمد دوڑ ‘ بخت ک...
03/09/2026

صوبائی وزیر صادق عمرانی کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش

قرار داد صوبائی وزررا ضیا لانگو ‘ نور محمد دوڑ ‘ بخت کاکڑ ‘ علی مدد جتک کیجانب سے پیش کی گئی

اراکین اسمبلی برکت رند ‘ اسفندیار کاکڑ ‘ ہادیہ نواز اور فرح عظیم شاہ بھی قرار داد کے محرکین میں شامل

کوئٹہ: مشترکہ مذمتی قرارداد صوبائی وزیر میر علی مدد جتک نے پیش کی

کوئٹہ: صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کہا کہ صوبے کے 235 افراد کو اسلام آباد بلا کر بے عزت کیا گیا، علی مدد جتک

کوئٹہ: بلوچستان کے لوگوں کو اس کانفرنس میں بہت عزت دی گئی تھی، علی مدد جتک

کوئٹہ: جس کو ہماری پارٹی نے پارلیمانی لیڈر بنایا، وہ کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ کہتے ہیں، علی مدد جتک

کوئٹہ: میر صادق عمرانی کے الفاظ سے صوبے کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے، علی مدد جتک

31 اگست اسمبلی اجلاس میں صادق عمرانی کے تقریر کی مذمت

اسمبلی کارروائی سے صادق عمرانی کے الفاظ حذف کرنیکا مطالبہ

03/09/2026

کوئٹہ سے ہرنائی آتے ہوئے ڈی سی ہرنائی کے سکواڈ گاڑی پر زیارت/پشین کراس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
فائرنگ سے ڈی سی ہرنائی کے سکواڈ کے پولیس سپاہی نصراللہ شاہ ولد ابراہیم شاہ پاوں میں گولی لگنے سے زخمی ہے۔
ڈی سی ہرنائی کی سکواڈ کی گاڑی کوئٹہ سے ہرنائی جارہی تھی
ڈی سی ہرنائی کو کوئٹہ پہنچاکر سکواڈ کی گاڑی واپس ہرنائی جاری تھی

02/09/2026

شہید صلاح الدین کے لواحقین نے شہید کی جسد خاکی کے ہمراہ کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا

Address

Quetta

Telephone

+923003888633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share